عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے نوٹ بندی جیسے حالات پیدا کئے گئے: ایس پی

سماج وادی پارٹی (ایس پی) نےالزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) حکومت کٹھوعہ، سورت اوراناؤ میں ہوئےعصمت دری کے واقعات سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے نوٹ بندی جیسے حالت پیدا کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دیوریا: سماج وادی پارٹی کےجنرل سکریٹری رماشنکر راج بھرنے یواین آئی کو بتایا کہ کٹھوعہ، سورت اوراناؤ میں ہوئی عصمت دری کے واقعات سے ملک کےعوام کی توجہ ہٹانے کےلئےنوٹ بندی جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ کٹھوعہ، سورت اوراناؤ کی عصمت دری کےواقعات نے ملک کوشرمسارکیا ہے۔ یہ واقعات غیرملکی میڈیا کی سرخیاں بن رہےہیں۔ وہیں وزیراعظم نریندرمودی غیرملکی دورے پرگھوم رہے ہیں۔اتنےبڑے واقعات پرملک کے وزیراعظم کی خاموشی عوام کی سمجھ سے پرے ہے۔ ملک میں نوٹ بندی کاتانا بانا بن کرعوام کوپریشان کیا جارہا ہے۔

سماج وادی پارٹی کےجنرل سکریٹری نےکہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عصمت دری کے ان واقعات سے ملک کےعوام کی توجہ ہٹانے کے لئے یہ سب کچھ کررہی ہے۔ یہ بی جےپی کا نیا کھیل ہے۔ یہ وقت شادی وغیرہ کاہے۔ نوٹ بندی جیسی حالت سے پورے ملک کی عوام تباہ وبرباد ہوچکی ہے۔ اےٹی ایم خالی پڑے ہیں اور وزیراعظم غیرملکی دورے پرگھوم رہے ہیں۔عوام اب بھارتیہ جنتا پارٹی سرکار کوسمجھ چکی ہے اور اس کا جواب وہ 2019 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں دے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Apr 2018, 5:50 AM