بی جے پی سبریمالہ میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہے: سی پی آئی ایم

پارٹی پولت بیورو نے جاری ایک بیان میں بی جے پی اور سنگھ کی اس کوشش کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بد امنی پیدا ہوگی اور کشیدگی کا ماحول بنے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سنگھ پریوار نے سبري مالامندر میں قانون اور انتظام کے حالات کو خراب کرنے اور مندر کے احاطے پر قبضہ کرنے کے لئے اپنے کارکنوں نے وہاں بھیجنے کی مہم شروع کی ہے جو زبردست تشویش کا باعث ہے۔

پارٹی پولت بیورو نے جاری ایک بیان میں بی جے پی اور سنگھ کی اس کوشش کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بد امنی پیدا ہوگی اور کشیدگی کا ماحول بنے گا۔

پارٹی نے کہا ہے کہ بی جے پی کنور ڈسٹرکٹ کمیٹی نے 14 نومبر کو ایک سرکلر جاری کرکے 13 دسمبر کو سبریمالہ مندر کے 200 کارکنوں کو بھیجنے کے لئے ہدایت جاری کی ہے۔ بی جے پی نے اپنے کارکنوں کو یہ بھی کہا ہے کہ وہ جب مندر کمپلکس میں جائیں تب اپنے بیگ میں کچھ سامان بھی لیتے جائیں۔

سی پی آئی (ایم) نے کہا ہے کہ ایک قومی جماعت کو اپنے کارکنوں اس طرح کچھ سامان لے جانے کی ہدایت دیناکی ایک گہری تشویش کا باعث ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کے ارادے اچھے نہیں ہیں اور اس کے پیچھے کوئی چال ہے جس سے لوگوں کی ہوشیا رہنے کی ضرورت ہے۔

پارٹی نے کہا ہے کہ بی جے پی کے اس مہم کے تئیں لوگوں کو آگاہ کیا جائے تاکہ مندر کا وقار اور پاکیزگی قائم رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔