حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بی جے پی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی:جولی

جولی نے کہا کہ راجستھان ہیروز کی سرزمین ہے اور یہاں آکر سب کے دانت کھٹے ہوجاتے ہیں تو پھر بی جے پی کیا چیز ہے۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ این ڈی ٹی وی
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ این ڈی ٹی وی
user

یو این آئی

راجستھان کے وزیرمملکت برائے محنت ٹیکہ رام جولی نے کہا کہ عوام کے تعاون اور یقین سے ہی حکومت اتنی بڑی مصیبت سے مضبوطی کے ساتھ نکل گئی۔
مسٹرجولی نے یہاں موتی ڈونگری کانگریس دفتر میں آج عوامی سماعت کی۔اس سماعت میں شہر اور دیہی علاقوں سے آئے لوگوں نے ان کے سامنے اپنے مسائل رکھے جس پر وزیر نے لوگوں کے مسائل کو سن کر متعلقہ افسران سے فون پر بات کر کے مسائل کو حل کروایا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں مسٹر جولی نے کہا کہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پہلے گوا پھر کرناٹک، پھر منی پور اور پھر مدھیہ پردیش حکومتوں کو غیرمستحکم کیا اور پوری کوشش کی وہاں کی حکومتوں کو ہٹانے کے لیے۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان ہیروز کی سرزمین ہے یہاں آکر سب کے دانت کھٹے ہوجاتے ہیں تو پھر بی جے پی کیا چیز ہے۔جولی نے کہا کہ ان کے پاس کارکنان کے بھی فون آئے اور سبھی نے یہی کہا کہ کام نہ ہو کوئی پریشانی نہیں لیکن پہلے حکومت بچائیں کیونکہ یہ جمہوریت کی لڑائی ہے اور جمہوریت کو بچانا سبھی کی ذمہ داری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔