بی جے پی کی 10ویں فہرست: مینکا گاندھی اور ورون گاندھی کی سیٹیں تبدیل

بی جے پی نے اترپردیش کی 29 اور مغربی بنگال کی 10 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کی دسویں فہرست جاری کی، فہرست کو بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے جاری کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بی جے پی نے اترپردیش میں پیلی بھیت سے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر مینکا گاندھی ،ان کے صاحبزادے اور سلطان پور سے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی کی سیٹیں باہم بدل دی ہیں اور رام پورسے مشہور اداکارہ جیہ پردہ جبکہ الہ آباد سے ریاستی حکومت میں وزیر ریتا بہوگنا جوشی کو امیدوار بنایا ہے۔

بی جے پی نے اترپردیش کی 29 اور مغربی بنگال کی 10 لوک سبھا سیٹوں کے لیے منگل کو امیدواروں کی دسویں فہرست جاری کی۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں یہ فہرست جاری کی۔

مرکزی وزیر مملکت منوج سنہا کو غازی پور سے اور یوپی کے ریاستی صدر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے کو چندولی سے دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔ آگرہ کے رکن پارلیمنٹ پروفیسر رام شنکر کٹھیریا کو اٹاوہ(محفوظ سیٹ) سے امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ کانپور سے ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کی جگہ اترپردیش حکومت میں وزیر ستیہ دیو پچوری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

بی جے پی کی دسویں فہرست اس طرح سے ہے....
اترپردیش
سیٹ.................................امیدوار
رام پور...............................جیہ پردہ
پیلی بھیت.............................ورون گاندھی
دھور ہرا...............................ریکھا ورما
سلطان پور.............................مینکا گاندھی
فرخ آباد..............................مکیش راجپوت
اٹاوہ (محفوظ)..........................رام شنکر کٹھیریا
قنوج................................سبرت پاٹھک
کانپور................................ستیہ دیو پچوری
اکبرپور...............................دیویندر سنگھ بھولے
جالون(محفوظ)........................بھانو پرتاپ ورما
حمیرپور..............................پشپیندر سنگھ چندیل
فتح پور...............................سادھوی نرنجن جیوتی
کوشامبی.............................ونود سونکر
الہ آباد...............................ریتا بہوگنا جوشی
بارہ بنکی(محفوظ).......................اوپیندر راوت
فیض آباد.............................للو سنگھ
بہرائچ(محفوظ)......................... اکشیور لال گوڑ
قیصر گنج...............................برج بھوشن شرن سنگھ
شراوستی...............................ددَّن مشرا
گونڈا..................................کیرتیوردھن سنگھ
ڈومریاگنج...............................جگدمبیکا پال
بستی...................................ہریش دویدی
مہاراج گنج ...............................پنکج چودھری
کشی نگر.................................وجے دوبے
بانس گاؤں(محفوظ)........................کملیش پاسوان
سلیم پور.................................رویندر کشواہا
بلیا......................................ویریندر سنگھ مست
غازی پور.................................منوج سنہا
چندولی...................................ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے
مغربی بنگال
بہرام پور.................................کرشن جوآردار آریہ
مرشد آباد.................................ہمایوں کبیر
راج گھاٹ(محفوظ)..........................مکٹ منی ادھیکاری
بن گاؤں(محفوظ)............................شانتن ٹھاکر
ڈائمنڈ ہاربر................................نیلانجل رائے
ہاوڑہ......................................رنتی دیو سین گپتا
الوبیریا...................................جوائے بنرجی
کانٹھی....................................ڈاکٹر دیواشیش
بانکوڑہ....................................ڈاکٹر سبھاش سرکار
بول پور(محفوظ)............................رام پرساد داس

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔