پوری دنیا میں رامائن کا تہوار منانےاور ون نیشن ون الیکشن کی بات بی جے پی کے انتخابی منشور میں شامل

بی جے پی نے اپنے پسندیدہ مذہبی مدوں کو بھی اپنے سنکلپ پتر میں پیش کیا ہے جس میں پوری دنیا میں رامائن کے تہوار منانے کی بات کہی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بی جے پی نے اپنا انتخابی منشور جس کا نام ’سنکلپ پتر‘ دیا ہے وہ آج جاری کر دیا ۔ سنکلپ پتر کو جاری کرنے کے بعد وزیر اعظم  نریندر مودی نے کہا کہ پورا ملک بی جے پی کے  ’سنکلپ پتر‘ کا انتظار کر رہا ہے۔ اس کے ذریعے بی جے پی نے 10 سالوں میں سب کو گارنٹی دی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج  یعنی 14 اپریل 2024 کو اپنا سنکلپ پترا (انتخابی منشور) لانچ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کا افتتاح کیا۔ منشور کے اجراء کے موقع پر راج ناتھ سنگھ، جے پی نڈا اور امت شاہ موجود تھے۔


منشور  میں بہت سی باتیں کی گئی ہیں لیکن اس کے اہم نکات میں شامل ہیں روزگار کی ضمانت۔ بڑا وعدہ یہ ہے کہ سال 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس میں 3 کروڑ لکھ پتی دیدی کی بات کہی گئی ہے اور کہا گیا ہے  کہ خواتین ریزرویشن لاگو کیا جائے گا۔

بی جے پی کے انتخابی منشور میں کسانوں کی بات کہی گئی ہے لیکن کسانوں کے احتجاج پر خاموشی ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ زرعی انفراسٹرکچر کو ترقی دیا جائے گا۔ ماہی گیروں پر خاص توجہ ہے اور ان کے لئے ایک اسکیم شروع کی جائے گی۔ انتخابی منشور میں او بی سی، ایس سی اور ایس ٹی کو ہر میدان میں احترام دیا جائے گا۔


بی جے پی نے اپنے پسندیدہ مذہبی مدوں کو بھی اپنے سنکلپ پتر میں پیش کیا ہے جس میں پوری دنیا میں رامائن کے تہوار منانے کی بات کہی گئی ہے اور ایودھیا کو مزید ترقی دینے کی بات کہی گئی ہے۔ سنکلپ پتر میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی پر مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

سنکلپ پتر میں ویسے تو بہت باتیں کی گئی ہیں لیکن اصلاحات کی نظر سے کہا گیا ہے کہ انڈین جوڈیشل کوڈ لاگو ہوگا اور ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں گے یعنی ’ون نیشن، ون الیکشن ‘کا نفاذ کیا جائے  گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔