چنڈی گڑھ میونسپل میں بی جے پی کی سربجیت کور بن گئیں میئر، عآپ نے لگایا دھاندلی کا الزام

بی جے پی کی سربجیت کور چنڈی گڑھ میونسپل کی نئی میئر چنی گئی ہیں، انھیں 14 ووٹ ملے جب کہ عام آدمی پارٹی امیدوار کو 13 ووٹ مل سکے، عام آدمی پارٹی کا ایک ووٹ خارج کر دیا گیا جس کے بعد خوب ہنگامہ ہوا۔

لوگو، چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن
لوگو، چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن
user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ میں کرسی کی کھینچ تان جاری ہے۔ چنڈی گڑھ میئر انتخاب میں بی جے پی کو جیت ملی ہے۔ حالانکہ عام آدمی پارٹی نے میئر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ دراصل بی جے پی کی سربجیت کور نے 14 ووٹ حاصل کیے اور میئر بنائی گئیں۔ دوسری طرف عام آدمی پارٹی امیدوار کو 13 ووٹ حاصل ہو سکے۔ عام آدمی پارٹی کے ایک ووٹ کو خارج کر دیا گیا جس کی وجہ سے ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا۔ اس کے بعد میئر کی کرسی کے پیچھے ہی عام آدمی پارٹی کے سبھی کونسلر دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

ڈی سی ونے پرتاپ سنگھ کو بھی موقع پر روک لیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے اندر مارشل بلائے گئے ہیں۔ یہاں دھکا مکی کی بھی خبر ہے۔ عام آدمی پارٹی کونسلروں کا اب مطالبہ ہے کہ ہاتھ کھڑے کروا کر ووٹ کر لیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔


واضح رہے کہ چنڈی گڑھ میونسپل الیکشن کے دوران بی جے پی نے 12 سیٹیں جیتی تھیں، جب کہ عآپ کے حصے میں 14 سیٹیں گئیں۔ کانگریس سے نکالے جانے کے بعد دیویندر سنگھ ببلا اپنی نومنتخب کونسلر بیوی ہرپریت کور ببلا کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں، جب کہ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کرن کھیر کو بھی ایک ووٹ ڈالنے کا حق ہے۔ اس طرح سے بی جے پی کے پاس 14 ووٹ ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔