بی جے پی نے تباہی میں سیاسی فائدہ اٹھانے کے سوا کچھ نہیں کیا: سکھو

وزیراعلی سکھو نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت راحت پیکیج میں تاخیر کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے تو عوام اسے برداشت نہیں کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے قدرتی آفت کے دوران سیاسی روٹیاں سینکنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر تباہی کے دوران بھی لوگوں کو ٹھگنے کا کام کرتے رہے۔ مرکزی حکومت سے ہماچل پردیش کو ابھی تک کوئی خاص ریلیف پیکیج نہیں ملا ہے۔

وزیر اعلی  سکھو کلو کے رتھ میدان میں آفت سے متاثرہ خاندانوں کوامدادی رقم کی تقسیم کے موقع پر بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جےرام ٹھاکر کس مالی مدد کے لیے مرکز کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ جو رقم اب تک موصول ہوئی ہے، وہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں ہرسال آتی ہے۔ جس دن خصوصی مالی امداد ملے گی، وہ خود مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرنے جائیں گے۔ اس آفت سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اب تک تین مرکزی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، لیکن کوئی خاص پیکج نہیں ملا ہے۔ اگر مرکزی حکومت کوئی خصوصی پیکیج نہیں دینا چاہتی ہے تو ریاستی حکومت نے جو 12000 کروڑ روپے کا کلیم بھیجا ہے، وہی رقم دے دی جائے۔


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خصوصی پیکیج ملنے کے بعد ریاستی حکومت مزید تیزی سے کام کرے گی۔ اگر مرکزی حکومت راحت پیکیج میں تاخیر کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے تو عوام اسے برداشت نہیں کریں گے۔ لوگوں کی آہ دبانے پر لوگ ووٹ کے ذریعہ بی جے پی کو جواب دیں گے۔ ہماچل میں لوگ کانگریس کا ساتھ دیں۔ کانگریس غریبوں اور عام آدمی کی پارٹی ہے۔ وہ سیاسی بات نہیں کر رہے، یہ اس لیے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے تباہی کے تین ماہ کے اندر اپنے وسائل سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقوم کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ ہم چار سال میں ریاست کی معیشت کو پٹری پر واپس لائیں گے اور دس سال میں ہماچل پردیش ملک کی سب سے خوشحال ریاست ہوگی۔ کسی کو روزگار کے لیے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔