عآپ نے بی جے پی پر اس کے کونسلروں کو خریدنے کا لگایا الزام

عآپ کےتین کونسلروں بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے رابطہ کیا اور انہیں پیسے کا لالچ دیا گیا۔ دو کونسلروں کو 50 لاکھ روپے اور ایک کو 75 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے پنجاب امور کے شریک انچارج اور دہلی کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں جیتنے والے اس کے کونسلروں کو خریدنے کی کوشش کر نے کا الزام لگایا ہے۔

مسٹر چڈھا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کونسلروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کو ریکارڈنگ موڈ پر رکھیں تاکہ بی جے پی کے اس مبینہ گھناؤنے فعل کو عوام کے سامنے لایا جا سکے۔


راگھو چڈھانے کہا کہ کونسلروں کے گھروں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کونسلروں کی خرید و فروخت مبینہ طور پر بی جے پی کے پنجاب ریاستی امور کے انچارج گجیندر سنگھ شیخاوت اور چنڈی گڑھ سے پارٹی کے سینئر لیڈروں نے انجام دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کے تین کونسلروں سے کل دیر رات بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے رابطہ کیا اور انہیں پیسے کا لالچ دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو کونسلروں کو 50 لاکھ روپے اور ایک کو 75 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی۔ اس کے علاوہ انہیں بی جے پی کی قومی قیادت سے ملاقات سمیت کئی دیگر لالچ بھی دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے کونسلر بی جے پی کے کسی لالچ میں نہیں آنے والے ہیں۔

مسٹر چڈھا نے کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کی گندی سیاست کو برداشت نہیں کرے گی اور ضرورت پڑنے پر قانونی کارروائی بھی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پارٹی کے جیتنے والے امیدواروں کا حوصلہ بڑھانے اور ہارنے والے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس ماہ چنڈ ی گڑھ آ رہے ہیں۔ اس دوران وہ ایک میٹنگ بھی کریں گے جس میں مزید روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔