بی جے پی نے دیماری کو بنایا راجیہ سبھا امیدوار

آسام کی ایک سیٹ پر ہونے والے راجیہ سبھا ضمنی انتخابات کے لئے بوڈولینڈ پیپلس فرنٹ کے سابق بانی رکن ایس جے ٹی وشو جیت دیماری کو بی جے پی نے امیدوار بنایا ہے۔

وشو جیت دیماری، تصویر آئی اے این ایس
وشو جیت دیماری، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آسام کی ایک سیٹ پر ہونے والے راجیہ سبھا ضمنی انتخابات کے لئے بوڈو لینڈ پیپلس فرنٹ (بی پی ایف) کے سابق بانی رکن ایس جے ٹی وشو جیت دیماری کو امیدوار بنایا ہے۔ وشو جیت دیماری نے پچھلے سال نومبر میں بی پی ایف سے استعفی دے کر بی جے پی کی رکنیت لی تھی۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈ کوارٹر انچارج ارون سنگھ کی جانب سے پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے تلنگانہ کے دو سالہ قانون ساز کونسل کی دو سیٹوں پر ہونے والے الیکشن کے لئے بھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ محبوب نگر رنگا ریڈی حیدر آباد سناتک سیٹ سے این رام چندر راؤ اور وارنگل کھمن نلگونڈا سناتک سے گوجولا پریمیندر ریڈی امیدوار ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔