’نائٹ کلب‘ کا افتتاح کر ساکشی مہاراج برے پھنسے، سوشل میڈیا نے بنایا مذاق

’نائٹ کلب‘ افتتاح کے بعد تنازعہ کا شکار ساکشی مہاراج نے اپنے دفاع میں کہا کہ انھیں معلوم ہی نہیں تھا کہ جس کا وہ افتتاح کر رہے ہیں وہ ’نائٹ کلب‘ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے لکھنؤ میں ’نائٹ کلب‘ کا افتتاح کرنے کے بعد بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج تنازعات کے شکار ہو گئے ہیں۔ لوگ سوشل میڈیا پر بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کی خوب تنقید کر رہے ہیں۔ اتوار یعنی 15 اپریل کو انھوں نے لکھنؤ کے علی گنج میں ’نائٹ کلب‘ کا افتتاح کیا تھا۔ افتتاح کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر اس سے متعلق تصویریں وائرل ہو رہی ہیں۔

نائٹ کلب کے افتتاح پر تنازعات کا شکار ہونے کے بعد ساکشی مہاراج نے اپنی دفاع میں بیان دینا شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’مجھے نہیں معلوم تھا کہ جس کا افتتاح میں نے کیا وہ نائٹ کلب تھا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ اناؤ ضلع کے رہنے والے وکیل رجّن سنگھ چوہان انھیں ریستوران کا افتتاح کرانے کے لیے ساتھ لے گئے تھے۔ ممبر پارلیمنٹ کے مطابق ریستوران کے مالک سمت سنگھ اور امت گپتا نے یہ کہہ کر بلایا تھا کہ انھیں ریستوران کا افتتاح کرنا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے پولس کو خط لکھ کر اس پورے معاملے میں ریستوران مالک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ پولس کو تحریر کردہ خط میں بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ریستوران کی جانچ کرائی جائے اور اگر کچھ غلط پایا جاتا ہے تو اسے بند کرانے کے ساتھ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔