شاہجہانپور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی مانویندر سنگھ کا انتقال، وزیر اعلیٰ یوگی کا اظہار تعزیت

اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے کا طویل علالت کے باعث جمعہ کو دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 70 سال تھی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

شاہجہاں پور: اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع کی دادرول سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے کا طویل علالت کے باعث جمعہ کو دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 70 سال تھی۔ ان کے انتقال پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا نے تعزیت کا اظہار کیا۔

بی جے پی کے ٹکٹ پر دوسری بار شاہجہانپور ضلع کے دادرول اسمبلی سے ایم ایل اے بننے والے مانویندر سنگھ کے بیٹے اروند کمار سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ آج صبح دہلی کے آئی ایل بی ایس اسپتال میں ان کی موت ہو گئی۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔

ایم ایل اے مانویندر سنگھ طویل عرصے تک کانگریس میں تھے اور 2017 میں بی جے پی میں شامل ہوئے اور اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا۔ اس کے بعد سال 2022 میں بھی انہوں نے دونوں بار بی جے پی کے ٹکٹ پر دادرول اسمبلی سے کامیابی حاصل کی۔


مانویندر کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’اتر پردیش کے دادرول اسمبلی حلقہ سے معزز شخص۔ ایم ایل اے مانویندر سنگھ کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ بھگوان شری رام سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے قدموں میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار کنبہ کے افراد کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔