یوپی: دیوریا سے بی جے پی کے رکن اسمبلی جنمیجے کا انتقال

اترپردیش میں دیوریا صدر سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی جنمیجے سنگھ کا لکھنؤ کے ایک اسپتال میں جمعرات کی دیر رات حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اترپردیش میں دیوریا صدر سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی جنمیجے سنگھ کا لکھنؤ کے ایک اسپتال میں جمعرات کی دیر رات حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا، وہ 75 برس کے تھے۔ ان کے لواحقین میں ان کے بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔

سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ جنمیجے سنگھ کو جمعرات کی دیر رات سینے میں در کی شکایت پر سیول اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں حالت خراب ہونے پر انہیں لوہیا اسپتال ریفر کردیا گیا۔ علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔ آنجہانی ایم ایل اے کی کورونا جانچ نگیٹو آئی تھی۔ وہ دیوریا ضلع ہیڈکوارٹر سے 18 کلومیٹر دور گوری بازار قصبے کے دیوگاؤں کے رہنے والے تھے۔


ایم ایل اے کا جسد خاکی دیوریا لایا جارہا ہے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ سات جولائی 1945 کو پیدا ہوئے سنگھ نے پچھلے مہینے ہی اپنی 75 ویں سالگرہ منائی تھی۔ وہ اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں حصہ لینے لکھنؤ آئے تھے۔ جنمیجے سنگھ بی جے پی کے ٹکٹ پر 2012 میں 16 ویں اور 2017 میں 17 ویں اسمبلی کے انتخابات جیتے تھے۔

جنمیجے نے 2012 میں بی ایس پی امیدوار پرمود سنگھ کو ہرایا اور 2017 میں انہوں نے سماجوادی پارٹی کے جے پی جیسوال کو شکست دی تھی۔ جنمیجے سب سے پہلے 2000 کے ضمنی انتخاب میں بی ایس پی امیدوار کے طر پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد 2002 کے انتخابات میں وہ سماجوادی پارٹی کے شاکر علی سے ہار گئے تھے۔ سال 2007 میں وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔