گجرات اسمبلی انتخابات : بی جے پی کی فہرست جاری، وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل گھاٹلوڈیا سیٹ سے امیدوار

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل گھاٹلوڈیا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل گھاٹلوڈیا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ، پارٹی جنرل سکریٹری ترون چگھ اور ریاستی بی جے پی صدر سی آر پاٹل نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ فہرست جاری کی۔ بدھ کو پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں کی منظوری دی گئی۔


بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اس میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر اراکین موجود تھے۔

پارٹی کی پہلی فہرست جاری ہونے سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ 182 رکنی گجرات اسمبلی کے انتخابات یکم اور 5 دسمبر کو دو مرحلوں میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔