پولیس سپرنٹنڈنٹ کو طمانچہ رسید کرنے والا بی جے پی لیڈر ہنوز پولیس گرفت سے دور

ایس پی ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ نے پیر کو بتایا کہ ملزم ومل کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ اس کے سبھی ٹھکانوں کی چھان بین کر کے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں بڈپورا بلاک پرمکھ الیکشن کے دوران سرعام سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو طمانچہ مارنے والے بی جے پی لیڈر کی تلاش کے لئے یوپی اور مدھیہ پردیش پولیس ابھی تک خاک چھان رہی ہیں۔ ہشٹری شیٹر بی جے پی لیڈر ومل بھدوریا کو پکڑنے کے لئے پولیس کا یوپی ایم پی میں بڑی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم میں پولیس کی دس ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے اور تقریبا 100پولیس اہلکار مختلف تھانوں پر ایک ساتھ چھاپے ماری میں مشغول ہیں۔

ایس پی ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ نے پیر کو بتایا کہ ملزم ومل کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ اس کے سبھی ٹھکانوں کی چھان بین کر کے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ساتھ ی فوٹیج کی بنیاد پر نشان زد افراد کی تلاش جاری ہے۔ ومل کے ودی واقع رہائش گاہ پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ہے مگر وہ ہاتھ نہیں لگا۔ اس کے مدھیہ پردیش میں رپوش ہونے کے شبہات ہیں اس لئے اٹاوہ کی کئی ٹیمیں مدھیہ پردیش کے ممکنہ مقامات پر دبش میں مشغول ہیں۔ وہیں دوسری جانب بڈپور اسے بلاک پرمکھ کے لئے ایس پی امیدوار آنند یادو نے الزام لگایا ہے کہ ووٹنگ کے دوران ان کا قتل کرنے کے لئے مدھیہ پردیش سے بھاڑے پر تقریبا 150شوٹر بلائے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */