اقتدار کا نشہ! بنگلورو میں بی جے پی لیڈر پولیس انسپکٹر سے مار پیٹ کرنے کے الزام میں گرفتار

کرناٹک پولیس کے مطابق جمعرات کی شب کاگلی پورہ تھانہ میں کسی بات پر تنازعہ ہونے کے بعد ملزم نے پولیس انسپکٹر وجے کمار کے گریبان پر ہاتھ ڈال دیا اور مار پیٹ بھی کی

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: کرناٹک میں بی جے پی کے ایک سابق کونسلر کو پولیس انسپکٹر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ملزم وی بالکرشنا بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کے یالچنا ہلی وارڈ نمبر 185 سے کونسلر ہیں۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی شب کاگلی پورہ پولیس اسٹیشن میں کسی بات پر جھگڑے کے بعد ملزم نے پولیس انسپکٹر وجے کمار کا کالر پکڑا اور ان پر حملہ کر دیا۔ پولس نے فوری طور پر بالاکرشن کو حراست میں لے لیا اور ایف آئی آر درج کر لی۔


پولیس ملزم کو جمعہ یعنی آج عدالت میں پیش کر سکتی ہے۔ بالاکرشنا کے وکیل نے کہا کہ وہ علاقے میں ایک واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے پولیس اسٹیشن گئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے نہ تو معلومات دیں اور نہ ہی بولنے کی اجازت دی۔ بالاکرشن تین بار کونسلر منتخب ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔