بی جے پی لیڈروں پر اقتدار کا نشہ حاوی، دو رہنما پولیس افسر کو گالی دینے کے الزام میں گرفتار

بی جے پی لیڈر اور سابق ضلع پنچایت صدر دیپو سنگھ اور ان کے بیٹے کرم ویر کو اوریا ضلع میں ایک پولیس افسر کو گالی دینے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بی جے پی، تصویر آئی اے این
بی جے پی، تصویر آئی اے این
user

قومی آوازبیورو

بی جے پی لیڈر اور سابق ضلع پنچایت صدر دیپو سنگھ اور ان کے بیٹے کرم ویر کو اوریا ضلع میں ایک پولیس افسر کو گالی دینے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اوریا پولیس سپرنتنڈنٹ ابھشیک ورما کے مطابق پیر کے روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیپو سنگھ اور کئی دیگر لوگ تھانے میں ایک پولیس افسر سنتوش کمار اوستھی کو گالی دیتے نظر آئے۔

دیپو سنگھ نے مبینہ طور پر نسل پرستی پر مبنی الفاظ کا استعمال کر کے کوتوال سنتوش کمار اوستھی کی بے عزتی کی تھی۔ اس وجہ سے برہمن طبقہ کے اراکین نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ ویڈیو کو نوٹس میں لیتے ہوئے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ کو معاملے کی جانچ کرنے کے لیے کہا گیا اور ابتدائی جانچ کے بعد دیپو سنگھ اور ان کے بیٹے کرم ویر کے خلاف کئی سنگین دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔

دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔ اس درمیان بی جے پی ضلع صدر شری رام مشرا نے کہا کہ اس معاملے سے پارٹی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ کو مطلع کرا دیا گیا ہے اور اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔