’’براہ کرم بی جے پی، جے جے پی، آر ایس ایس والے اس شادی سے دور رہیں‘‘

راجیش دھنکھڑ نے یکم دسمبر 2021 کو اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب کا کارڈ شائع کیا ہے، اس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ بی جے پی، جے جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ اس شادی کی تقریب سے دور رہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: مرکزی زرعی قوانین پر ہریانہ کے کسانوں کے غصے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے کارڈ پر باضابطہ لکھوایا ہے کہ ’’براہ کرم اس شادی سے بی جے پی، جے جے پی، آر ایس ایس کے لوگ دور رہیں۔‘‘

ضلع جھجر کے رہنے والے اور وشو ویر جاٹ مہاسبھا کے قومی صدر اور جے جوان جے کسان مزدور کانگریس کے سابق صدر راجیش دھنکھڑ نے یکم دسمبر 2021 کو اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب کا کارڈ شائع کیا ہے۔ اس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ بی جے پی، جے جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ اس شادی کی تقریب سے دور رہیں۔


واضح رہے کہ ہریانہ کی مخلوط حکومت کی حکمران جماعتوں بی جے پی، جے جے پی کو گزشتہ سال سے دہلی کی سرحدوں پر جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران ’بائیکاٹ‘ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کئی مواقع پر پولیس انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔