بی جے پی-جے جے پی اتحاد ختم! ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے استعفیٰ دے دیا، کابینہ کے وزراء بھی مستعفی

خبروں کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان لوک سبھا نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے۔ جے جے پی نے دو نشستوں کا مطالبہ کیا لیکن بی جے پی نے اس پر مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں بی جے پی اور جے جے پی اتحاد میں شگاف کی خبروں کے درماین وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے اپنے عہدے سے دے دیا ہے۔ چنڈی گڑھ میں بی جے پی کے رہنما کنور پال گجر نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور کابینہ کے وزراء نے استعفے دے دیے ہیں اور گورنر نے ان استعفوں کو قبول کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات سے عین قبل بی جے پی کو ہریانہ میں یکے بعد دیگرے جھٹکے لگ رہے ہیں۔ پہلے رکن پارلیمنٹ برجندر سنگھ بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے اور اب جے جے پی کے ساتھ بی جے پی کا اتحاد بھی ٹوٹ گیا ہے۔

دراصل، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور جننائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری اور ہریانہ کے ڈپٹی سی ایم دشینت چوٹالہ نے گزشتہ روز ہی ملاقات کی تھی۔ خبروں کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان لوک سبھا نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے۔ جے جے پی نے دو نشستوں کا مطالبہ کیا لیکن بی جے پی نے اس پر مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ اس کے بعد سے خبریں آ رہی تھیں کہ اب یہ اتحاد ٹوٹ جائے گا۔


اس اتحاد کے ٹوٹنے کے ساتھ ہی ریاست میں حکومت سازی کا عمل بھی زور پکڑ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج ہونے والے قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں اتحاد ٹوٹنے کا باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کابینہ گروپ کے ساتھ استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مبصر ارجن منڈا اور ترون چُگ میٹنگ کے لیے چنڈی گڑھ روانہ ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بی جے پی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔ میٹنگ میں ہی یہ بھی طے کیا جائے گا کہ آیا بی جے پی منوہر لال کھٹر کی قیادت میں الیکشن لڑے گی یا کوئی نیا چہرہ سامنے آئے گا۔

دوسری جانب جننائک جنتا پارٹی نے دہلی میں میٹنگ بلائی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈران اور ایم ایل اے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ کی رہائش گاہ پر ہونے والی بحث میں حصہ لیں گے۔ خبر یہ بھی ہے کہ دشینت چوٹالہ نے سرکاری رہائش گاہ واپس کر دی ہے۔ اس نے پرائیویٹ گاڑیاں منگوائی ہیں۔ اس وقت وہ دہلی میں ہیں۔ قبل ازیں دیر شام، سی ایم کھٹر نے اپنی رہائش گاہ پر کابینہ کی غیر رسمی میٹنگ بھی کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔