بی جے پی نے آسام کے 70 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں پر غوروفکر کیا گیا تھا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کل آسام اسمبلی کے لئے 70 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جن میں ماجولی سے وزیر اعلی سربانند سونووال اور جالوکبری حلقہ سے وزیر خزانہ ڈاکٹر ہیمنت بِشوا شرما شامل ہیں۔

اس فہرست کو بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کل ایک پریس کانفرنس میں جاری کیا۔ بی جے پی ہیڈکوارٹر میں وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں پر غوروفکر کیا گیا تھا۔


اس اجلاس میں مرکزی وزراء امت شاہ ، راج ناتھ سنگھ ، نتن گڈکری ، تھاور چند گہلوت ، نریندر سنگھ تومر ، بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، پارٹی کے سینئر نائب صدر وجینت پانڈا ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور پارٹی کے رہنما جویل اورون نے شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔