بی جے پی نے جمہوریت کے لئے خطرہ پیدا کیا:اکھلیش

اکھیلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت ای ڈی۔ سی بی آئی اور انکم ٹیکس سے جتنے چھاپے ڈلوائے گی عوام اتنا زیادہ ناراض ہونگے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جمہوریت کے لئے خطرہ پیدا کیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے ریاستی دفتر لکھنؤ کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا آڈیٹوریم میں سماج وادی پارٹی بابا صاحب واہنی اور سماج وادی پارٹی(ایس سی)سیل کے ذمہ داران  کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیدکر کے بنائے آئین کو تبدیل کرنے کی تیاری میں ہے۔ محرومین، استحصال زدہ، پچھڑوں دلتوں کو حقوق سے محروم کررہی ہے۔ آوٹ سورسنگ کر کے نوکریوں کو ختم کررہی ہے۔ بی جے پی سماجی انصاف کے حق میں بھی نہیں ہے۔ وہ ذات پر مبنی مردم شماری نہیں چاہتی ہے۔ سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے این ڈی اے کو پی ڈی اے(پچھڑا۔ دلت، اقلیت)ہرائےگا۔


ایس پی کے قومی صدر نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی، لیڈروں اور کارکنوں سے ملی تجاویز کو لے کر بہوجن سماج کے درمیان جائیں گے اور سماج وادی پارٹی کو مضبوط کریں گے۔ بی جے پی حکومت ای ڈی۔ سی بی آئی اور انکم ٹیکس سے جتنے چھاپے ڈلوائے گی عوام اتنا زیادہ ناراض ہونگے۔ بی جے پی لوگوں کو ڈرانے کے چھاپے ڈلوارہی ہے لیکن جمہوریت میں کوئی ڈرتا نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔