بی جے پی حکومت تشہیر میں ہیرو، کام میں زیرو: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ جدوجہد کرنا کانگریس کی روح میں شامل ہے اور ثقافت کا تحفظ کانگریس کے ذرے ذرے میں شامل ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پاکوڑ: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم میں پہلی مرتبہ شامل ہوئیں اور انہوں نے بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے برہڑوا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ کانگریس کی سینئر رہنما پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت انتخابی مہم میں ہیرو ہے لیکن کام میں زیرو ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد کرنا کانگریس کی روح میں شامل ہے، ثقافت کا تحفظ کانگریس کے ذرے ذرے میں ہے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ جب سے آپ کی ریاست میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے، آپ کی روح پر حملہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’بی جے پی کو جنگل کے ہزاروں رنگ نہیں نظر آتے، یہ آپ کی قبائلی ثقافت کو تباہ کرتے ہیں۔ بی جے پی ان قوانین کو ختم کرنے کی پوری کوشش کرے گی جو آپ کی قبائلی ثقافت کے تحفظ کے لئے بنائے گئے ہیں۔ اس جدوجہد میں اندرا گاندھی ہمیشہ پانی ڈالتی ہیں۔ جنگل کی زمین پر قبائلیوں کے حقوق کا تحفظ کرتا رہا۔ اسی جدوجہد میں اندرا گاندھی ہمیشہ قبائلیوں کے حقوق کی پاسداری میں مصروف رہیں۔‘‘


بی جے پی حکومت تشہیر میں ہیرو، کام میں زیرو: پرینکا گاندھی

انہوں نے کہا، ’’آپ لوگوں کی ثقافت کا تحفظ کانگریس کے ذرے ذرے میں ہے۔‘‘ پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے سون بھدرا ضلع میں زمین کے لئے قبائلی بہن بھائیوں کے بے رحمانہ قتل کا ذکر کیا اور کہا کہ وہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آج خواتین کے ساتھ بدفعلی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اتر پردیش میں ایک ایم ایل اے پر عصمت دری کا الزام لگا اور بی جے پی اس کو بچانے کی کوشش کر رہی تھی۔ لوگوں کا دباؤ بڑھنے پر کارروائی ہوئی۔ آج جھارکھنڈ میں بھی ایسے ہی ایک ملزم امیدوار کے پلیٹ فارم پر وزیر اعظم موجود رہتے ہیں اور اس کے لئے ووٹ مانگتے ہیں۔‘‘


بی جے پی حکومت تشہیر میں ہیرو، کام میں زیرو: پرینکا گاندھی

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ سچ نہیں کہتے ہیں، ’’وزیر اعظم سچ نہیں بولتے اور ایک ناکام طالب علم کی طرح بہانے بناتے ہیں۔ آج جب معیشت تباہ ہو رہی ہے تو حکومت نئے قوانین لا کر لوگوں کی توجہ مبذول کر رہی ہے۔ آسام میں این آر سی اور شہریت قانون کی مخالفت پر گولیاں چلائی گئیں۔‘‘


بی جے پی حکومت تشہیر میں ہیرو، کام میں زیرو: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا، ’’میں وزیر اعظم کو چیلنج کرتی ہوں کہ وہ عصمت دری پر بات کریں، ملازمت پر بول کر دکھائیں۔ آخر کار بی جے پی حکومت نے پانچ سالوں میں کس طرح کی حکمرانی دی ہے!‘‘ کانگریس کو غریبوں کی پارٹی قرار دیتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا، ’’چھتیس گڑھ میں 27 فیصد ریزرویشن پسماندہ طبقات کو مل رہا ہے۔ پاکوڑ میں پیاز 150 روپے فی کلوگرام مل رہی ہے۔ بی جے پی کی حکومت غریبوں کا پیسہ چھین کر دولت مندوں کو دے رہی ہے۔ انہوں نے منریگا بند کر دیا۔ بچوں کے چار ہزار اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ اساتذہ کا احتجاج کچل دیا گیا۔ آنگن واڑی ملازمین-معاونین سے زیادتی کی گئی۔ آج حالت یہ ہوگئی ہے کہ ریلوے اور ایئر پورٹ تک کو فروخت کیا جا رہا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔