بی جے پی حکومت نے کھاد کے لیے بھی  کسانوں کو کیا پریشان: کمل ناتھ

اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کسانوں کو کیمیائی کھادوں کے لیے مسلسل مسائل کا سامنا ہے۔ ریاستی حکومت اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر کسان مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ حکومت نے کھاد کے لیے کسانوں کو بہت زیادہ پریشان کیا ہے۔ اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کسانوں کو کیمیائی کھادوں کے لیے مسلسل مسائل کا سامنا ہے۔ ریاستی حکومت اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا  کہ یہ سب جانتے ہیں کہ بی جے پی حکومت کسان مخالف ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کھاد کے لیے بھی کسانوں کو اتنا پریشان کیا جائے۔ ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست کے کسانوں کو فوری طور پر کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور حکومت کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کو تحفظ دینا بند کرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */