عوام کورونا سے زیادہ سرکار کی غلط پالیسیوں سے پریشان : اکھیلیش

عوام کورونا بحران سے پریشان تھے لیکن سرکار کی غلط پالیسیوں کے سبب انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بیروزگاری اور معاشی بحران سے متوسط طبقہ شدید طورپر متاثر ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے الزام عائد کیا ہےکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں عوام کورونا بحران سے زیادہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے پریشان ہیں۔

مسٹر یادو نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ لوگ بی جے پی راج میں سرکار کی غلط پالیسیوں سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا بحران سے پریشان تھے لیکن سرکار کی غلط پالیسیوں کے سبب انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بیروزگاری اور معاشی بحران سے متوسط طبقہ شدید طورپر متاثر ہے۔ چھوٹے تاجروں کو مدد نہ ملنے سے ان کا کاروبار نہیں چل رہا ہے۔ ڈیژل۔پیٹرول کی بڑھتی قیمت سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسان بھی پریشان ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پٹرول ،ڈیژل کی قیمت میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے ۔ سات جون سے اٹھارہ جون تک پٹرول کی قیمت 4.58 روپئے اور ڈیژل کی قیمت میں4.96 روپئے کا اضافہ ہوا ہے ۔ کروڈ آئل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کی بنیاد پر تیل کمپنیاں بازار میں قیمت طے کرتی ہیں۔ حیرت انگیز یہ ہے کہ بین الاقوامی بازار میں قیمت کم ہونے کے باوجود ہندوستان میں قیمت کم نہیں ہوتی۔ اس میں ایک بڑی وجہ بی جے پی سرکار کے ذریعہ بھاری ٹیکس عائد کرنا شامل ہے۔

اکھیلیش یادو نے یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ انہوں نے بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی جانب اشارہ کیا ہے۔ انہوں نے مہاجر مزدوروں کے مسائل سے لے کر ٹیچروں کی فرضی تقرری کے معاملہ اٹھائے ہیں اور حکومت کو بار بار انتباہ کیا ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے نہ کہ تشہیر پر ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔