بی جے پی نے دیوالی پر لوگوں کو مہنگائی کا تحفہ دیا: کانگریس

کانگریس صدر کلدیپ سنگھ راٹھور نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے جہاں ایک طرف مال بھاڑا میں لاگت بڑھے گی وہیں دوسری طرف لوگوں کو اور زیادہ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا

تصویر سوشل میڈیا
i
user

یو این آئی

شملہ: ہماچل کانگریس نے ریاستی حکومت کے ذریعہ پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ بڑھانے کے فیصلے کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے ریاست کے لوگوں کو دیوالی پر مہنگائی کا تحفہ دے دیا ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات سے پہلے وزیر اعلی جے رام نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ انتخابات کے بعد ریاست کے لوگوں کو ایک بہترین تحفہ دیں گے جو انہوں نے پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کے اضافے کی شکل میں دیا ہے۔


کانگریس صدر کلدیپ سنگھ راٹھور نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے جہاں ایک طرف مالبھاڑا میں لاگت بڑھے گی وہیں دوسری طرف لوگوں کو اور زیادہ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتصادی بحران سے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کن حالات سے گزر رہا ہے بی جے پی کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ بڑے پیمانے پر صنعتوں میں مزدوروں کو نکالا جا رہا ہے۔ ملک کی ترقی کی شرح میں کافی کمی آ رہی ہے۔ ملک کی معیشت چوپٹ ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد میں پٹرول اور ڈیزل پر بڑھائے گئے ویٹ کے فیصلے کو واپس لیا جانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔