مودی حکومت نے اداروں کو برباد کیا: کانگریس

بی جے پی۔ آر ایس ایس ثقافتی سامراج میں اعتماد رکھتے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں میں انہوں نے ملک کے ہر ادارے کی بنیاد تباہ کردی ہے۔

رندیپ سرجے والا
رندیپ سرجے والا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو کنبہ پروری کی سیاست سے اداروں کو برباد کرنے کے الزام پر جوابی حملہ کرتے ہوئے گزشتہ روز بدھ کو کہا کہ مودی ایسا کرکے اس سچائی کو نہیں بدل سکتے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے۔

کانگریس کے میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ مشتبہ شناخت رکھنے والے وہ لوگ جنہوں نے تمام جمہوری اداروں کو برباد کردیا ہے، وہ دوسروں کو اپدیش (نصیحت) دے رہے ہیں۔ بی جے پی۔ آر ایس ایس ثقافتی سامراج میں اعتماد رکھتے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں میں انہوں نے ملک کے ہر ادارے کی بنیاد تباہ کردی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عوامی نمائندوں کو جوابدہ بنانے کے بجائے کچھ چنندہ ہاتھوں اور خفیہ گروپ میں فیصلہ کرنے کی طاقت آجانے اور اقتدار کی مرکزیت ہوجانے سے ہندوستان کے ہر ادارے کی داخلی خود مختاری کمزور ہورہی ہے۔ اہلیت کو نطرانداز کرکے بی جے پی۔آر ایس ایس نے ہر ادارہ کے اہم عہدوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

سرجے والا نے مودی پر اپنے فرضی بلاک کے ذریعہ صاف جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ پارلیمنٹ، میڈیا، ریزرو بینک آف انڈیا اور عدلیہ تک کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے ہندوستان کے اداروں کی سالمیت کو کمزور کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔