بی جے پی کی فہرست: 6 ارکان پارلیمان کے ٹکٹ کٹے، اسمرتی ایرانی کو بتایا ’پارسی‘!

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جمعرات کو جاری کر دی، جس میں یو پی کے 28 ناموں سمیت کل 184 امیدوار شامل ہیں، فہرست سے 6 موجودہ ارکان پارلیمان کے نام غائب ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں اتر پردشی کے 28 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی نے اپنے 6 ارکان پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹ دئے ہیں۔

جن موجودہ ارکان پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹے گئے ہیں ان میں مودی حکومت میں وزیر مملکت برائے زراعت اور شاہجہانپور سے رکن پارلیمنٹ کرشنا راج بھی شامل ہیں۔ ان کا ٹکٹ کاٹ کر ارون ساگر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہیں آگرہ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ اور درج فہرست ذات کے صدر رام شنکر کٹھیریا کا ٹکٹ کاٹ کر اتر پردیش حکومت میں وزیر ایس پی بگھیل کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ستپال سینی کا ٹکٹ کاٹ کر پرمیشور سینی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ایس طرح ہردوئی سے انشول ورما کا ٹکٹ کاٹ کر جے پرکاش راوت کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ مشرکھ سے رکن پارلیمنٹ انجو بالا کے مقام پر اشوک راوت کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ فتح پور سیکری سے رک پارلیمنٹ چودھری بابو لال کا ٹکٹ کاٹ کر راج کمار چاہر کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔

جن 6 رہنماؤں کے ٹکٹ کاٹے گئے ہیں ان میں 4 او بی سی اور 2 درج فہرست ذات سے وابستہ ہیں۔

اسمرتی ایرانی کے نام کے آگے لکھا ’پارسی‘

بی جے پی کی فہرست: 6 ارکان پارلیمان کے ٹکٹ کٹے، اسمرتی ایرانی کو بتایا ’پارسی‘!

بی جے پی نے اتر پردشی کی امیٹھی سیٹ سے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو ایک مرتبہ پھر سے میدان میں اتارا ہے۔ اسمرتی ایرانی کا سامنا کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی سے ہوگا۔ بی جے پی نے جب امیدواروں کی فہرست جاری کی تو اس میں ایرانی کے نام کے آگے ان کے مذہب کا بھی ذکر کیا۔ فہرست میں اسمرتی ایرانی کے نام کے آگے لفظ ’پارسی‘ لکھا گیا ہے۔

حالانکہ بی جے پی کے کسی اور امیدوار کے نام کے آگے اس کی ذات یا مذہب کا ذکر نہیں ہے۔ حالانکہ بی جے پی کی طرف سے جاری اپڈیٹڈ لسٹ میں اسمرتی ایرانی کے نام کے آگے بھی ذات یا مذہب کا ذکر نہیں تھا لیکن بی جے پی کی آفیشیل ویب سائٹ پر ان کے نام کے آگے لفظ ’پارسی‘ لکھا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ بی جے پی نے جن 184 امیدواروں کی فہرست جاری ہے اس میں بی جے پی کے ’مارگ درشک منڈل‘ کے رکن لال کرشن اڈوانی کا گاندھی نگر سے ٹکٹ کاٹ کر بی جے پی صدر امت شاہ خود انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Mar 2019, 9:10 AM