ضمنی اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے 32 امیدواروں کا کیا اعلان

بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کے 32 اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے آج اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کے 32 اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے آج اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ بی جے پی کے ایکزیکیوٹیو صدر جے پی نڈا نے اترپردیش کے ساتھ ہی دیگر ریاستوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ اترپردیش کے گنگوہ سے کیرت سنگھ، رام پور سے بھارت بھوشن گپتا اگلاس(محفوظ) راجکمار سہیوگی، لکھنو کینٹ سے سریش تیواری، گووند نگر سے سریندر میتھانی، مانک پور سے آنند شکلا، جید پور (محفوظ) سے انبریش راوت، جلال پور سے راجیش سنگھ بلہا (محفوظ) سے محترمہ سروج سونکر اور گھوسی سے وجے راج بھر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

راجستھان کی منڈاوا سیٹ سے محترمہ سشیلا سیگڑا، پنجاب کے پھگواڑہ (محفوظ) سے راجیش بگا اور مکیریاں سے جنگی لال مہاجن، اوڈیشہ کے بجے پور سے سنت گڑتیا اور مدھیہ پردیش کے جھبوا (محفوظ) سے بھانو بھوریا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ہماچل پردیش کے دھرمشالہ سے وشال نہریا اور پچھاد (محفوظ) سے محترمہ رینا کشیپ کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔


آسام کے رٹاباڑی (محفوظ) سیٹ پر جے مالاکار، جنیا سے توفیق الرحمان، رنگ پاڑا سے راجین بورٹھاکر اور سون پوری سے محترمہ نبنیتا ہانڈک کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ بہار کے کشن گنج سے محترمہ سویٹی سنگھ، چھتیس گڑھ کے چترکٹ (محفوظ) سے لاچورام کشیپ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

کیرالہ کے ماجیشور سے آر ٹی کنٹر، انارکلم سے سی جی راج گوپال، ارور سے وکیل کے پی پرکاش بابو، کوننی سے سریندرن اور وٹیرکابو سے ایس سریش کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ میگھالیہ کے شیلا (محفوظ) جے جوسوا ورجری، سکم کے مارتم رومٹیک (بی ایل) سے ایس ٹی بینگ چونگپا اور گینگٹوک (بی ایل) وائی ٹی لپیزا کو امیدوار بنایا گیا گیاہے۔ تلنگانہ کے حضور نگر سے داکٹر کوٹا راما راو کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Sep 2019, 6:10 PM