افسران نے وزیر جیویش مشرا کی گاڑی روکی، بی جے پی برہم

وزیر اعظم کی نصیحت کا کوئی اثر نہیں ۔ بہار میں کچھ افسران سرکاری ملازم کے بجائے بادشاہ جیسا برتاؤ کرتے ہیں۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بہار میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی قیادت والی نتیش حکومت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیر برائے محنت وسائل جیویش کمار مشرا کی سرکاری گاڑی کو روکنے پر بی جے پی نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر اور ایم پی ڈاکٹر سنجے جیسوال نے اپنے فیس بک پیج پر لکھامجھے یقین ہے کہ وزیر جیویش مشرا کے ساتھ اسمبلی احاطے میں جو بھی واقعہ ہوا ہے، اسپیکر یقینی طور پر اس کا نوٹس لیں گے۔ چیف سکریٹری کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو عوامی نمائندوں کا احترام کرنا ہوتا ہے، لیکن ضابطہ پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔


مسٹر جیسوال نے لکھا ہے کہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس)کے افسران ملک میں عوام اور عوامی نمائندوں کے ساتھ تمام آداب کی پیروی کرتے ہیں۔ بہار میں کچھ افسران سرکاری ملازم کے بجائے بادشاہت کے جیسا برتاؤ کرتے ہیں۔ کچھ دن پہلے وزیر اعظم نے بہت سے تربیت پانے والے آئی پی ایس کو بھی بتایا تھا کہ عوام اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ان کا رویہ کیا ہونا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ جب وزیر مسٹر مشرا سرمائی اجلاس کے لیے ایوان میں آ رہے تھے تو ان کی سرکاری گاڑی کو روکا گیا اور بتایا گیا کہ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جا رہے ہیں، اس لیے گاڑی کو روک دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔