بنگال میں بی جے پی کو فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے نہیں دئے جائیں گے: ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی اور آر ایس ایس کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ہگلی ضلع کے تارکیشور ضلع میں فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس بنگال میں فرقہ وارانہ پھیلانے کیلئے نفرت انگیز مہم چلارہی ہے۔ہندتو ا کے نام پر ملک کے دو فرقہ کے درمیان منافرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال میں لااینڈ آرڈر کا دور دورہ ہے۔ایسی قوتوں کے ساتھ حکومت سختی سے پیش آئے گی۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی لیڈر نفرت پھیلانے کی کوشش کرے تو پولس میں شکایت درج کرائے پولس ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔وزیرا علیٰ نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو گرودھاری اسکینڈل قرار دیا ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ یہ لوگ نہ گورو ہیں اور نہ گائے کے بیٹے ہیں۔ان لوگوں نے ملک کی حفاظت اور آزادی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم لوگ ہندو مذہب کو مانتے ہیں،رام کرشن مشن اور سوامی وی ویکانند ا ہمارے رہنما ہیں۔جب کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتو نفرت پر مبنی ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ بی جے پی افواہوں کے ذریعہ ریاست میں افواہ پھیلایا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بنگال ہمیشہ سے نفرت کے خلاف رہاہے اور ایسی سیاست کو کبھی بھی پسند نہیں کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں چیلنج دیتی ہوں کہ بنگال میں انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔