بی جے ڈی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح میں شرکت کرے گی، 19 جماعتیں کریں گی بائیکاٹ

حزب اختلاف کی 19 جماعتوں نے کہا ہے کہ نئی عمارت کی تعمیر میں اپوزیشن جماعتوں سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اس لیے ہم خیال جماعتوں نے  افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کی قیادت والی بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) نے دارالحکومت میں نئی ​​تعمیر شدہ پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح کے ’’تاریخی موقع‘‘ پر منعقد پروگرام میں شرکت کا اعلان کیا اور کہا کہ صدر اور پارلیمنٹ جیسے ادارے کو جس سے ان کی عزت اور وقار متاثر ہو،کسی بھی تنازعہ سے دور رکھا جائے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار 28 مئی 2023 کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔ بعض جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس عمارت کا افتتاح صدر مملکت کو کرنا چاہیے۔ کانگریس سمیت 19 سیاسی پارٹیوں ے افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


ایک پریس ریلیز میں، بی جے ڈی کے ترجمان لینن موہنتی نے کہا ’’بی جے ڈی کا ماننا ہے کہ ان قانونی اداروں کو کسی بھی تنازعہ سے دور رکھا جانا چاہیے جس سے ان کے وقار اور عزت کو نقصان پہنچے۔ اس طرح کے امور پر بعد میں ایوان میں کسی بھی وقت بات کی جا سکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ’’اس لیے بی جے ڈی اس تاریخی موقع میں شرکت کرے گی۔‘‘

بی جے ڈی نے ایک بیان میں کہا ’’صدر حکومت ہند کے سربراہ ہیں۔ لوک سبھا ہندوستان کے 1.4 ارب لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ دونوں ادارے ہندوستان کی جمہوریت کی علامت ہیں اور انہیں ہندوستان کے آئین کے تحت اختیارات دیئے گئے ہیں۔ ان اداروں کے حقوق اور ساکھ کا ہمیشہ تحفظ کیا جانا چاہیے۔
اس سے قبل حزب اختلاف کی 19 جماعتوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت میں پارلیمانی جمہوریت پر حملہ ہوا ہے اور نئی عمارت کی تعمیر میں اپوزیشن جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی، اس لیے ہم خیال جماعتوں نے نئی پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کا اجتماعی طور پر بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ہم خیال اپوزیشن جماعتوں نے کل ایک مشترکہ بیان میں کہا ’’نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح ایک اہم موقع ہے۔ اپوزیشن کا ماننا ہے کہ مودی حکومت جمہوریت کے لیے خطرناک صورتحال پیدا کر رہی ہے۔ اس حکومت نے آمرانہ انداز میں نئی ​​پارلیمنٹ بنائی، اس کے باوجود اپوزیشن افتتاحی تقریب کے موقع پر اختلافات بھلانے کو تیار تھی۔ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر حکومت نے صدر دروپدی مرمو کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے مسٹر مودی کے ذریعہ نئی عمارت کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ ہماری جمہوری روایت پر راست حملہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔