بلقیس بانو کیس: قصورواروں کی خودسپردگی کے لیے مہلت کی درخواست، سپریم کورٹ آج کرے گا سماعت

سپریم کورٹ نے بلقیس بانو معاملہ میں 8 جنوری کو فیصلہ سناتے ہوئے تمام مجرموں دو ہفتوں کے اندر خودسپردگی کرنے کا حکم سنایا تھا۔ گجرات حکومت نے سزا معاف کرتے ہوئے ان سب کو جیل سے رہا کر دیا تھا

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بلقیس بانو کیس کے 11 میں سے 9 مجرموں کی درخواست پر سپریم کورٹ آج جمعہ کو سماعت کرنے جا رہا ہے۔ متاثرہ کی عصمت دری اور اس کے اہل خانہ کے قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 میں سے 9 مجرموں نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کے خود سپردگی کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ گجرات حکومت نے ان 11 مجرموں کو معافی کی بنیاد پر قبل از وقت رہائی دے کر جیل سے رہا کیا تھا۔ جس کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے بعد 8 جنوری کو سپریم کورٹ میں جسٹس بی وی ناگرتنا اور جسٹس پنکج متھل کی بنچ نے ان مجرموں کو دو ہفتے کے اندر جیل میں خودسپردگی کا حکم دیا تھا۔


رپورٹ کے مطابق ایک مجرم گووند بھائی نائی نے عدالت عظمیٰ سے استعدا کی ہے کہ اس کے 88 سالہ والد اور 75 سالہ والدہ بیمار ہیں۔ وہ واحد شخص ہے جو ان کا خیال رکھتا ہے۔ اس بنیاد پر اسے سرینڈر کے لیے مزید وقت دیا جائے۔ جبکہ رمیش روپا بھائی چاندنا کا کہنا ہے کہ اسے اپنے بیٹے کی شادی کا بندوبست کرنا ہے، اس کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

مجرم متیش چمن لال بھٹ اور جسونت بھائی چتر بھائی نائی کہتے کا کہنا ہے کہ انہیں موسم سرما کی فصلوں کی کٹائی کرنی ہے کیونکہ وہ پوری طرح تیار ہیں۔ وہ سرینڈر سے قبل اس کام کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ پردیپ رمن لال موڈھیا کا کہنا ہے کہ اس کی ابھی پھیپھڑوں کی سرجری ہوئی ہے اور اسے صحت یاب ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔


بپن چند کنیا لال جوشی کا کہنا ہے کہ وہ ٹانگ کی حالیہ سرجری کی وجہ سے جزوی طور پر معذور ہے۔ رادھے شام بھگوان داس شاہ کا کہنا ہے کہ اس کے بوڑھے والدین اور ایک بیٹا ہے، جو کالج میں پڑھتا ہے۔ اس لیے اسے خود سپردگی سے پہلے اپنے خاندان کے لیے مالی انتظامات کرنے کے لیے کچھ اور وقت درکار ہوگا۔

کیشر بھائی کھیما بھائی ووہنیا نے اپنے بڑھاپے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بیٹے کی شادی طے ہو گئی ہے، اس لیے اسے مزید وقت دیا جائے۔ شیلیش بھائی چمن لال بھٹ نے بڑھاپے، خاندان میں شادی اور موسم سرما کی فصلوں کی کٹائی کا حوالہ دیتے ہوئے خود سپردگی کے لیے مزید وقت کی درخواست کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔