بلقیس بانو: گجرات فساد کے 17 سال بعد انصاف، اب بیٹی کو وکیل بنانے کی خواہش

گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت دری کا شکار ہوئی بلقیس بانو نے کہا کہ انہیں جو معاوضہ ملا ہے اس کا وہ متاثرہ خواتین کو انصاف دلانے اور اپنے بچوں کی تعلیم دلانے میں استعمال کریں گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت دری کا شکار ہوئی بلقیس بانو نے کہا ہے کہ انہیں جو پچاس لاکھ روپے کا معاوضہ ملا ہے اس کا ایک حصہ وہ فرقہ وارانہ تشدد کا شکار خواتین کو انصاف دلانے اور ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے وقف کریں گی۔

بلقیس بانو کی وکیل شوبھا گپتا نے بتایا، ’’2003 میں انہوں نے ایک بیٹی کو جنم دیا جو بڑے ہو کر وکیل بننا چاہتی ہے۔ مجھے خوشی ہوگی اگر وہ اپنی قانون کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد بطور ایڈوکیٹ میرے دفتر کا انتخاب کرتی ہے۔‘‘
بلقیس بانو: گجرات فساد کے 17 سال بعد انصاف، اب بیٹی کو وکیل بنانے کی خواہش

بلقیس بانو نے یہاں کھچا کھچ بھرے پریس کانفرنس میں عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسے عدلیہ پر شروع سے ہی بھروسہ تھا۔ انصاف پانے میں سترہ برس لگے لیکن انہوں نے اپنے ضمیر، آئین اور عدلیہ پر بھروسہ رکھا۔ انہوں نے مرکزی تفتیشی بیورو کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے دوبارہ معاملے کی جانچ کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک عورت کے طور پر وہ دوبارہ اپنی زندگی وقار کے ساتھ جینا چاہتی ہیں اور معاوضہ کی رقم سے وہ ایسا کر پائے گی اور اپنے بچے کو اچھی تعلیم دلا پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ معاوضہ کی رقم کا ایک حصہ فرقہ وارانہ تشدد کی شکار خواتین کو انصاف دلانے اور ان کے بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو بلقیس بانو کوپچاس لاکھ روپے کا معاوضہ، سرکاری ملازمت اور رہائش گاہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

بلقیس بانو: گجرات فساد کے 17 سال بعد انصاف، اب بیٹی کو وکیل بنانے کی خواہش

بلقیس بانو اجتماعی آبروریزی معاملہ گجرات فسادات کا سب سے خوف ناک معاملہ تھا۔ گجرات میں احمد آباد کے نزدیک رندھیک پور گاؤں میں مشتعل بھیڑ نے تین مارچ 2002 کو بلقیس بانو کے خاندان پر حملہ کیا تھا۔ بلقیس اس وقت 21 سال کی تھیں اور حاملہ تھیں۔ فسادیوں نے ان کی آبروریزی کی اور مرنے کے لئے چھوڑ دیا۔ بھیڑ نے ان کے خاندان کے 14 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جن میں ان کی 2 سالہ بچی بھی شامل تھی۔ ان میں سے صرف 7 کی ہی لاش مل پائی تھی۔

بلقیس بانو: گجرات فساد کے 17 سال بعد انصاف، اب بیٹی کو وکیل بنانے کی خواہش

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔