بہار کی بیٹی لکشمی نے پھر بنایا ریکارڈ، افریقہ کے سب سے اونچے کلیمنجارو پہاڑ پر لہرایا ترنگا

لکشمی کے حوصلے کافی بلند ہیں، وہ کہتی ہیں کہ انھیں معاشی مدد ملی تو ایک دن ایوریسٹ کی چوٹی پر بھی پہنچ کر ترنگا ضرور لہرائیں گی، وہ 2024 میں ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھائی کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>لکشمی جھا، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

لکشمی جھا، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بہار سے تعلق رکھنے والی مشہور کوہ پیما لکشمی نے ایک بار پھر کچھ ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس نے ہندوستان کا نام روشن کر دیا۔ اپنے عزائم کی بدولت لکشمی جھا نے محض 36 گھنٹے میں 19341 فیٹ اونچائی طے کر جنوبی افریقہ کے سب سے اونچے اور دنیا کے چوتھے سب سے اونچے پہاڑ کلیمنجارو پر ہندوستان کا پرچم لہرایا ہے۔ اس سے قبل لکشمی نے نومبر 2022 میں صرف 9 دن کے وقفہ میں نیپال کے کالا پتھر پک اور ماؤنٹ ایوریسٹ بیس کیمپ تک پہنچ کر ترنگا لہرایا تھا۔

دراصل جنوبی افریقہ کا کلیمنجارو پہاڑ تین آتش فشاں کا مخروط ہے۔ یہ افریقہ کا سب سے اونچا پہاڑ ہے۔ سمندری سطح سے یہ 5895 میٹر 19341 فیٹ اونچا ہے۔ لکشمی نے اب تک کے سب سے کم وقت میں کلیمنجارو کی چوٹی کا سفر طے کرنے میں کامیاب رہیں جو ملکی سطح پر ایک ریکارڈ ہے۔


کوہ پیما لکشمی نے کئی بار اپنے انہی کارناموں کی بدولت بہار اور کوسی علاقہ کا نام روشن کیا ہے۔ سہرسہ کے بنگاؤں کے رہنے والے آنجہانی بنود جھا اور سریتا دیوی کی بیٹی لکشمی اپنے سبھی بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹی ہے۔ لکشمی کے حوصلے اس وقت کافی بلند ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انھیں معاشی مدد ملی تو ایک دن ایوریسٹ کی چوٹی پر بھی پہنچ کر ترنگا ضرور لہرائیں گی۔ لکشمی نے بتایا کہ وہ 2024 میں ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھائی کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ لکشمی کی ابتدائی تعلیم موجے لال شرما رام مڈل اسکول، سیکنڈری ایجوکیشن پھول دائے گرلس ہائی اسکول بنگاؤں سہرسہ میں ہوئی۔ اس کے بعد اس نے اعلیٰ تعلیم رمیش جھا کالج سے حاسل کی۔ پڑھائی ختم کرنے کے بعد انھیں 2019 میں سکریٹریٹ کی نوکری ملی۔ اس کے بعد انھوں نے ایوریسٹ فتح کرنے کا اپنا خواب پورا کرنے کے لیے اتراکھنڈ کے نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینئرنگ میں داخلہ لیا۔ یہاں ان کی ملاقات ہریانہ کی ڈی ایس پی انیتا کنڈن سے ہوئی۔ پھر انیتا کی رہنمائی سے وہ آگے بڑھتے رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔