بہار: سیلاب میں ہوئے نقصان کی حقیقی سروے رپورٹ ایک ہفتے میں بھیجنے کی ہدایت

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سیلاب کا پانی سبھی علاقوں سے نکلنے لگا ہے لیکن جو مکان تباہ ہوئے ہیں ان سبھی کے مالکوں کو حقیقی جائزے کی بنیاد پر معاوضہ دیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دربھنگہ: دربھنگلہ کے ضلع انتظامیہ نے سبھی زونل افسروں کو سیلاب سے ہوئے نقصان اور فصل سے ہوئےنقصان کی حقیقی سروے رپورٹ ایک ہفتے کے اندر بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔

ضلع افسر ڈاکٹر تیاگ راج ایس ایم نے سیلاب سے راحت کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد آج یہاں بتایا کہ وزیراعلی کے ذریعہ اگلے ہفتے سیلاب اور امدادی کام کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے پیش نظر جس شخص کا مکان کے ساتھ ہی فصلوں کا بھی نقصان ہوا ہے اس کے حقیقی جائزے کی بنیاد پر قدرتی آفات کے التزامات کے تحت متعلقہ شخص کو معاوضہ دیا جائے گا۔


ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ فصل کے نقصان کا سروے محکمہ زراعت کے ذریعہ کیا جا رہا ہے جبکہ گھریلو نقصان کا جائزہ زونل افسر کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی سروے میں 10 ہزار گھروں کے مکمل یا جزوی طورپر نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سبھی زونل افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سیلاب راحت کام کے سلسلے میں جتنی بھی شکایتیں موصول ہو رہی ہیں ان سبھی کی جانچ کرا کر انہیں نمٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی زونل افسروں کو نقصان کے حقیقی جائزے کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر دینے کے لئے کہا گیا ہے۔


ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سیلاب کا پانی سبھی علاقوں سے نکلنے لگا ہے لیکن ابھی جو بھی مکان تباہ ہوئے ہیں ان سبھی کے مالکوں کو حقیقی جائزے کی بنیاد پر معاوضہ دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Aug 2019, 5:10 PM