بہار: این ڈی اے کی میٹنگ میں ٹینڈر معاملے پر وجے سنہا اور اشوک چودھری کے درمیان تیکھی نوک جھونک، تیجسوی نے کسا طنز

تیجسوی یادو نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’بدعنوانی کی بندر بانٹ کو لے کر این ڈی اے کے نائب وزیر اعلیٰ اور سینئر وزیر میٹنگ میں ہی ایک دوسرے سے جھگڑنے لگے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

بہار اسمبلی کا مانسون اجلاس جاری ہے۔ اپوزیشن ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کو لے کر این ڈی اے پر حملہ آور ہے۔ اسی درمیان این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا اور جے ڈی یو کے وزیر اشوک چودھری کے درمیان تیکھی نوک جھونک ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازعہ کی اصل وجہ رورل ورکس ڈیپارٹمنٹ میں گلوبل ٹینڈرنگ میں صرف بڑے ٹھیکیداروں کو کام دینے کا الزام ہے۔ اس درمیان بی جے پی اراکین اسمبلی نے گلوبل ٹینڈرنگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے متعلق اشوک چودھری پر سوال اٹھائے۔ وجے سنہا نے اشوک چودھری سے اتحاد کے اصول و ضوابط پر عمل کرنے کی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی آر جے ڈی کے رکن اسمبلی پرہلاد یادو کے تعلق سے بھی بحث ہوئی، جو گزشتہ سال اقتدار کی تبدیلی کے دوران این ڈی میں آ گئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے ٹکٹ کو لے کر بی جے پی اور جے ڈی یو میں رسہ کشی ہے۔


اس پورے معاملے پر تیجسوی یادو نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’بدعنوانی کی بندر بانٹ کو لے کر این ڈی اے کے نائب وزیر اعلیٰ اور سینئر وزیر میٹنگ میں ہی ایک دوسرے سے جھگڑنے لگے۔‘‘ انہوں نے آگے لکھا کہ ’’ جے ڈی یو کے ماتحت رورل ورکس ڈیپارٹمنٹ میں گلوبل ٹرینڈنگ کے ذریعہ سے صرف بڑے ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ دے کر انتخاب سے قبل جے دی یو نے 1000 کروڑ روپے وصولنے کا ہدف رکھا ہے۔ انتخاب سے قبل دیہی علاقوں کے سڑکوں کی تعمیر بھی نہیں ہونی ہے، لیکن صرف ٹینڈر مینج کر لوٹ کھسوٹ کا کھیل چل رہا ہے۔ بدعنوانی اس قدر بڑھ چکا ہے کہ این ڈی اے ارکین اسملبی ابھی ایک لفظ بھی نہیں بول سکتے۔‘‘

تیجسوی یادو نے آگے لکھا کہ ’’ہر گھر نل کے جل میں تو اس سے بھی زیادہ بدعنوانی ہو رہی ہے۔ اس میں ریاست کے خزانے سے ہزاروں کروڑ کی ادارہ جاتی لوٹ ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بے ہوش اور خاموش ہیں، بقیہ وزراء کو بہتر طریقے سے معلوم ہے کہ حکومت جانے والی ہے، اس لیے کھلے عام لوٹ مچا رکھی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا کو کس قدر بے بس کر دیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔