بہار: سیوان میں مختلف واردات میں دو لوگوں کا قتل، مشتعل ہجوم نے پولیس کو بنایا نشانہ

تتراکے وشال کمار یادو کا ہوائی فائرنگ کرکے اغوا کر لیا گیا۔ بعد بدمعاشوں نے اسے سر میں گولی مار دی۔ دوسرے واقعہ میں سیوتا پور میں ویر چودھری کے بیٹے پرمود یادو کو ان کے گھر سے بلا کر قتل کر دیا گیا۔

قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

سیوان: میروا تھانہ علاقہ کے دو مختلف گاؤں میں اتوار کی دیر رات بدمعاشوں نے دو لوگوں کا قتل کر دیا جبکہ ایک دیگر شخص کے قتل کی کوشش ناکام ہو گئی۔ تتراکے وشال کمار یادو کا ہوائی فائرنگ کرکے اغوا کر لیا گیا اور بدمعاشوں نے اس کے سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ایک دوسرے واقعہ میں سیوتا پور موضع ٹولہ میں ویر چودھری کے بیٹے پرمود یادو کو ان کے گھر سے بلا کر قتل کر دیا گیا۔ اس کی لاش 200 میٹر گھر سے دور ایک کھیت سے ملی۔ واقعہ سے مشتعل لوگوں نے سڑک جام کرکے مظاہرہ شروع کر دیا۔


ادھر صدر اسپتال میں لاش کے ساتھ آئی میروا تھانے کی پولیس کی مشتعل لوگوں نے دوڑا دوڑا کر پٹائی کر دی۔ اس دوران اسپتال احاطہ میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ لوگوں کا الزام تھا کہ اطلاع دینے کے بعد بھی پولیس نہیں آئی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ مہلوک وشال یادو شام تقریباً 7 بجے ٹھیپہا بازار جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا تبھی جرائم پیشہ عناصر نے اسے اغوا کر لیا۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن اس کے باوجود وہ نہیں آئی اور تب تک جرائم پیشہ عناصر نے وشال کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد لاش کو اسکول کے پیچھے پھینک دیا۔


اہل خانہ نے بتایا کہ وہ لوگ وشال کی تلاش کر رہے تھے تبھی رات دس بجے کے قریب اطلاع ملی کہ ایک لاش اسکول کے پیچھے پڑی ہے۔ گھر کے لوگوں نے جا کر دیکھا تو لاش وشال کی تھی۔

وہیں مہاراج گنج کے ماگھی گاؤں کے قریب بدمعاشوں نے اتوار کی رات تقریباً 10 بجے اندھا دھند فائرنگ کرکے ہوٹل مالک کے قتل کی کوشش کی۔ فائرنگ ہوتے ہی ہوٹل مالک بائک سے گر گئے اور کسی طرح بھاگ کر اپنی جان بچائی لیکن وہ سنگین طور سے زخمی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔