بہار: سلطان گنج اور اگوانی کے درمیان گنگا پر زیر تعمیر پل پھر ندی میں گرا

حکام کے مطابق کھگڑیا کے پربتہ تھانہ علاقے سے تین پایوں پر کھڑا حصہ بھی ٹوٹ کر دریائے گنگا میں جا گرا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار کے سلطان گنج اور اگوانی کے درمیان گنگا ندی پر زیر تعمیر چار لین پل کا ایک بڑا حصہ اتوار کی شام دریا میں گر گیا۔ اس سے قبل بھی زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا تھا۔ کھگڑیا-اگوانی-سلطان گنج کے درمیان بن رہے پل کے گرنے کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق کھگڑیا کے پربتہ تھانہ علاقے سے تین پایوں پر کھڑا حصہ بھی ٹوٹ کر دریائے گنگا میں جا گرا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی اس زیر تعمیر پل کا سپر اسٹرکچر دریا میں گر گیا تھا۔ تیز آندھی اور بارش میں تقریباً 100 فٹ لمبا حصہ گر گیا تھا۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے سال 2014 میں اس پل کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔