بہار سے دہلی آ رہی سیمانچل ایکسپریس حادثہ کا شکار، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بہار کے سہدیئی بزرگ میں اس بڑا ٹرین حادشہ پیش آیا جب حاجی پور نامی مقام پر سیمانچل ایکسپریس کے 9 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 13 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثہ الصبح 3.58 پر پیش آیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بہار کے جوگبني سے نئی دہلی کے آنند وہار ٹرمینل آرہی سیمانچل ایکسپریس اتوار کی صبح حادثہ کا شکار ہو گئی۔ اس حادثہ میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ایسٹ سینٹرل ریلوے کے افسر تعلقات عامہ (سي پي آراو) راجیش کمار نے بتایا کہ جوگبنی سے آنند وہار آ رہی ٹرین نمبر 12487 (سیمانچل ایکسپریس) نے صبح 3 بجکر 52 منٹ پر مہنار روڈ کو پار کیا اور تین بجکر 58 منٹ پر سهدئی بزرگ میں اس کے 9 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ راجیش کمار نے بتایا کہ سونپور اور برونی سے ڈاکٹروں کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔ افسر تعلقات عامہ نے بتایا کہ اس حادثہ میں جہاں 6 افراد کی موت ہوگئی ہے وہیں متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایسٹ سینٹرل ریلوے کے سی پی آر او راجیش کمار نے 6 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جائے حادثہ پر راحت اور بچاؤ کی ٹیم پہنچ چکی ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم اور ریلوے کے اعلیٰ افسران اور ڈاکٹروں کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ حادثہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکتی ہے حالانکہ حادثہ کے مقام پر ریل کی پٹری کو ٹوٹا ہوا بتایا جا رہا ہے۔

وہیں ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے بھی ٹوئٹ کر کے اس حادثہ کی معلومات دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ بہار کے سہدیئی بزرگ میں جوگنبائی-آنند وہار ٹرمنل سیمانچل ایکسپریس کے 9 ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ انہوں نے ٹرین حادثہ کے بعد انڈین ریل کی طرف سے جاری کردہ ہیلپ لائن نمبروں کو بھی ٹوئٹ کی۔

ریلوے ہیلپ لائن نمبر:

سون پور ۔ 06158221645

حاجی پور ۔ 06224272230

برونی ۔ 06279232222

مغل سرائے ۔ 05412254145

ریلوے کے اے ڈی جی کی پی آر سمیتا وتس شرما نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے اور حدثہ کی جانچ جلد کی جائے گی۔ ریوے کے افسران موقع پر پہنچ چکے ہیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں ایسٹ سینٹرل ریولوے کے سی پی آر او راجیش کمار نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر ریولے کی ٹیم پہنچ چکی ہے۔

اس سے قبل جمعہ کو راجستھان کے جے پور میں دیودئے ایکسپریس کے ڈبے پٹری سے اتر گئے تھے۔ اس حادثہ میں بھی کئی افراد زخمی ہوئے تھے جہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Feb 2019, 8:10 AM