بہار: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کا راج بھون تک پیدل مارچ

مارچ میں شامل تیجسوی یادو نے اگنی پتھ اسکیم کے تعلق سے کہا کہ یہ فوج کو کمزور کرنے والا منصوبہ ہے اور ملک کا ہر نوجوان اس منصوبہ کے خلاف ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

فوج میں بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ کو لے کر طلبا کی مخالفت بھلے ہی تھم گئی ہو، لیکن بہار میں بدھ کو اہم اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی اور بایاں محاذ کے لیڈروں نے اسمبلی سے راج بھون تک پیدل مارچ کیا۔ اس مارچ میں ان پارٹیوں کے اراکین اسمبلی، قانون ساز کونسل کے اراکین نے حصہ لیا۔ حالانکہ اس مارچ سے کانگریس نے اپنی دوری بنائے رکھی۔

آر جے ڈی اور بایاں محاذ کے اراکین اسمبلی اور اراکین قانون ساز کونسل قانون ساز کونسل احاطہ میں جمع ہوئے اور راج بھون مارچ کیا۔ اس مارچ میں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، تیج پرتاپ یادو بھی موجود رہے۔ مارچ کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے اگنی پتھ کو فوج کو کمزور کرنے والی اسکیم بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کا ہر نوجوان اس منصوبہ کے خلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے اور دوسری طرف چار سال کی ملازمت دے رہے ہیں۔


تیجسوی نے کہا کہ آر جے ڈی نوجوانوں کے ساتھ ہے اور اس ایشو کو لے کر ہم سڑک سے لے کر ایوان تک لڑتے رہیں گے۔ انھوں نے اس منصوبہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ تیجسوی نے کہا کہ اگنی پتھ کے ذریعہ سے نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہ و رہا ہے۔ جن لوگوں کی صرف بھرتی رہ گئی تھی اب ان کو پھر سے پورا عمل کرنا پڑے گا۔ سب سے بڑا سوال ہے کہ چار سال بعد نوجوان کیا کریں گے؟ ہم نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔