بہار ادھیکار یاترا: ’آپ لوگوں کا ساتھ رہا تو بہار کو بدعنوانی و جرم سے پاک حکومت دیں گے‘، جہان آباد میں بولے تیجسوی یادو

تیجسوی یاو نے بہار کی این ڈی اے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’بہار کی موجودہ حکومت ایک ’نقلچی حکومت‘ ہے۔ ہم جو کہتے ہیں اسی کی یہ حکومت نقل کرتی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>جہان آباد میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، تصویربشکریہ&nbsp;@yadavtejashwi</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے پہلے روز جہان آباد کے گاندھی میدان پہنچے۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کے جم غفیر سے خطاب کیا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ یہ یاترا بے روزگار نوجوانوں کے حق کے لیے ہے۔ آنے والے وقت میں موجودہ حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’آپ لوگ اگر ساتھ دیں گے توہم آپ کو بدعنوانی اور جرم سے پاک حکومت دیں گے۔‘‘

تیجسوی یادو نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی بے گڑبڑی کرے گا تو وہ اسے نہیں چھوڑیں گے، سزا دلائیں گے۔ آپ لوگ میری فطرت سے واقف ہیں، ہم نظم و ضبط میں یقین رکھنے والے ہیں۔ خواہ کسی بھی ذات یا مذہب کے مجرمانہ ذہنیت کے لوگ ہوں، اسے ضرور سزا دلائیں گے۔ بہار کی موجودہ حکومت ایک ’نقلچی حکومت‘ ہے۔ ہم جو کہتے ہیں، اسی کی یہ حکومت نقل کرتی ہے۔


آر جے ڈی لیڈر نے عوام سے وعدہ کیا کہ ہماری حکومت آئے گی تو ’مائی بہن یوجنا‘ کے تحت 2500 روپے فی ماہ خواتین کو دیا جائے گا۔ تیجسوی یادو کے مطابق 2020 میں جہان آباد کے اسی گاندھی میدان میں ہم نے نوجوانوں کو نوکری دینے کی بات کہی تھی تو ہمارے چاچا (نتیش کمار) نے کہا کہ تھا کہ ’’کہاں سے لاؤگے پیسہ اپنے باپ کے یہاں سے پیسہ لا کر لوگوں کو تنخواہ دو گے۔‘‘ این ڈی اے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ لوگوں کی ایک ہی شکایت ہے کہ بہار میں بدعنوانی بہت بڑھ گیا ہے۔ ہم عوام کے لیے لڑ رہے ہیں اور عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ بہار انتخاب کا اصل مدعا تعلیم، دوائی، آمدنی اورآبپاشی ہے، لیکن این ڈی اے حکومت ہمیشہ ان  مدعوں سے لوگوں کی توجہ ہٹاتی رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نیا بہار بنانے کے عزم کے ساتھ تیجسوی یادو نے منگل (16 ستمبر) سے ’بہار ادھیکار یاترا‘ کی شروعات کی ہے۔ 4 روز تک چلنے والی ’بہار ادھیکار یاترا‘ کی شروعات جہان آباد سے ہوئی ہے، اس کا اختتام 20 ستمبر کو ویشالی میں ہوگا۔ یاترا کا مقصد بہار میں صنعتیں قائم کرنا، نئے مواقع فراہم کرنا، مستقل ملازمت، معیاری تعلیم، بہتر صحت کا نظام، ہر طرف ترقی اور روزگار کو یقینی بنانا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔