بہار سیاسی بحران: نتیش کمار نے گورنر سے مانگا ملاقات کا وقت، بی جے پی کوٹے کے تمام وزرا کا استعفیٰ متوقع

بہار میں جاری سیاسی بحران کے درمیان خبر آئی ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گورنر سے ملاقات کا وقت مانگا ہے، یہ بھی خبر ہے کہ بی جے پی کوٹے کے تمام وزرا استعفیٰ پیش کریں گے

نتیش کمار / آئی اے این ایس
نتیش کمار / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار میں جاری سیاسی بحران کے درمیان خبر آئی ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گورنر سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے گورنر سے دوپہر 12.30 بجے سے ایک بجے کے درمیان ملاقات کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ بھی خبر ہے کہ بی جے پی کوٹے کے تمام وزرا اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس وقت نتیش کمار کی کابینہ میں بی جے پی کے کوٹے سے 16 وزرا ہیں۔

دریں اثنا، نتیش کمار کی رہائش گاہ پر جے ڈی یو ارکان اسمبلی اور لیڈران کا اجلاس جاری ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس اجلاس کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار گورنر سے ملاقات کے لئے جا ئیں گے۔ ادھر، رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر مہاگٹھ بندھن میں شامل آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کا اجلاس چل رہا ہے۔ صبح سے ہی رابڑی کی رہائش گاہ پر ارکان اسمبلی کے پہنچنے کی وجہ سے ہلچل بڑھ گئی تھی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مہاگٹھ بندھن میں شامل جماعتوں میں وزیر اعلیٰ کے طور پر نتیش کمار کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ کانگریس نے کھل کر نتیش کمار کی حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گورنر سے ملاقات کے دوران آر جے ڈی لیدر تیجسوی یادو بھی نتیش کمار کے ساتھ موجود رہیں گے۔

وہیں بہار بی جے پی کے لیڈر اور نائب وزیر اعلی تارکیشور پرساد کے گھر پر بی جے پی کوٹے کے وزرا کا اجلاس جاری ہے۔ اس وقت بہار حکومت میں بی جے پی کے 16 وزیر ہیں، ان میں 2 نائب وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */