بہار: نتیش کابینہ میں ہوئی توسیع، بی جے پی خیمہ سے 12 اور جنتا دل یو خیمہ سے 9 وزراء نے لیا حلف

نتیش کابینہ میں اب تین خواتین ہو گئی ہیں، بی جے پی کی طرف سے رینو دیوی نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا ہے، جبکہ جنتا دل یو کی جانب سے لیشی سنگھ اور شیلا منڈل نے وزارت عہدہ کا حلف لیا۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب کے شیڈول کا اعلان ہونے سے ٹھیک ایک دن پہلے نتیش کمار کی قیادت والی بہار کی این ڈی اے حکومت نے کابینہ توسیع کرتے ہوئے اپنے وزراء کی تعداد 30 کر لی۔ جمعہ کے روز بی جے پی کی طرف سے 12 اور جنتا دل یو کی طرف سے 9 لیڈروں نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت 9 لوگوں نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا تھا۔

آج بہار کابینہ کی توسیع راج بھون میں ’جئے شری رام‘ کے نعروں کے درمیان ہوئی۔ جمعہ کے روز وزارتی عہدہ کا حلف لینے والوں میں سب سے آگے سابق نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی رہیں۔ وزیر بنے نیرج کمار ببلو نے حلف لینے کے بعد ’جئے شری رام‘ کا نعرہ بلند کیا۔ کابینہ توسیع کی ایک خاص بات یہ رہی کہ اس مرتبہ تین خواتین نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔ پچھلی بار جب نئی نتیش حکومت تشکیل پائی تھی تو وزیر اعلیٰ سمیت 9 وزراء میں ایک بھی خاتون شامل نہیں تھی۔ آج بی جے پی کی طرف سے رینو دیوی نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا ہے، جبکہ جنتا دل یو کی جانب سے لیشی سنگھ اور شیلا منڈل نے وزارت عہدہ کا حلف لیا۔


قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بی جے پی کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری بہار قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔ ایم ایل سی سمراٹ چودھری کے آس پاس بیٹھنے والوں کی تعداد اس حلف برداری تقریب کے بعد اچھی خاصی بڑھ گئی ہے۔ اسمبلی کوٹہ سے ایم ایل سی منگل پانڈے، ہری سہنی، نامزد ایم ایل سی جنک رام، روہتاس-کیمور ریجنل اتھارٹی سے ایم ایل سی سنتوش کمار سنگھ اور پورنیہ-ارریہ-کشن گنج ریجنل اتھارٹی کے ایم ایل سی ڈاکٹر دلیپ جیسوال اب کابینہ کے رکن ہیں۔ یہ سبھی بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جنتا دل یو کی طرف سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار تو تھے ہی، اب ایم ایل سی ڈاکٹر اشوک چودھری بھی کابینہ میں ہیں۔ ان کے علاوہ پہلے سے کابینہ میں ہم-سیکولر کے سنتوش کمار سمن بھی ایم ایل سی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔