بہار: موب لنچنگ کے واقعات جاری، ذہنی طور پر معذور نوجوان کا قتل

بہار کے گیا ضلع واقع ڈوبھی تھانہ حلقہ میں چور سمجھ کر ذہنی طور پر معذور ایک شخص کی لوگوں نے خوب پٹائی کی، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ اس سلسلے میں پولس نے اب تک تین لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

علامتی تصویر اے آئی این ایس
علامتی تصویر اے آئی این ایس
user

قومی آوازبیورو

بہار میں موب لنچنگ کے واقعات میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ تازہ معاملہ ریاست کے گیا ضلع واقع ڈوبھی تھانہ حلقہ میں ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو لوگوں نے چور سمجھ لیا اور پھر ایسی پٹائی کی کہ وہ موت کی نیند سو گیا۔ اس معاملے میں پولس نے اب تک تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ پولس کے مطابق گروا تھانہ واقع جگن ناتھ پور گاؤں کے دیپک کمار (19 سال) اپنے پھوپھا کے گھر ڈوبھی ڈویژن کے لیمبوگڑھا گاؤں باشندہ شنکر پاسوان کے گھر پر کچھ دن سے رہ رہا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ شنکر پاسوان بدھ کی صبح اپنے گھر کے لیے پیدل ہی نکل گیا اور ڈوبھی تھانہ کے کیشاپی گاؤں پہنچ گیا۔ الزام ہے کہ یہاں کے لوگوں نے اسے چور سمجھ کر خوب پٹائی کی، جس سے وہ سنگین طور سے زخمی ہو گیا۔ ڈوبھی کے تھانہ انچارج راہل رنجن نے جمعرات کو بتایا کہ ذہنی طور سے کمزور دیپک کو فوراً مقامی اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی موت ہو گئی۔


راہل رنجن نے بتایا کہ مہلوک کے پھوپھا کے بیان کی بنیاد پر ڈوبھی تھانہ میں اس معاملے کی ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے، جس میں 9 لوگوں کو نامزد ملزم بنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تین لوگوں کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔