حکومت بہار کی غلطی سے ہوئی بچوں کی موت، منگل اور نتیش دیں استعفیٰ: رابڑی دیوی

رابڑی دیوی نے مظفرپور اور ملحقہ اضلاع میں چمکی بخار سے بچوں کی موت کی وجہ حکومت کی لاپروائی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی فائل تصویر
i
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) قانون ساز اسمبلی کی پارٹی لیڈر رابڑی دیوی مظفرپور اور آس پاس کے اضلاع میں چمکی بخار (ایکیوٹ انسفیلائٹس سنڈروم ۔ اے ای ایس ) سے بچوں کی موت کی وجہ حکومت کی غلطی اور لاپروائی کو بتایا اور کہاکہ اس کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت منگل پانڈے کو فوراً اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔

سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے یہاں کونسل کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ نتیش حکومت کی لاپرواہی اور غلطیوں کی وجہ سے مظفرپور اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں چمکی بخار سے سینکڑوں بچوں کی اموات ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت منگل پانڈے کو فورا استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بلاتاخیر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔


آرجے ڈی لیڈر نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس بیماری کی روک تھام کے علاوہ بیمار بچوں کے مکمل علاج کیلئے حکومت نے ابھی تک کوئی انتظام نہیںکیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چمکی بخار سے متاثر بچوں کو کھانے کیلئے اناج تک نہیں مل پارہا ہے ۔

مسز رابڑی دیوی نے چمکی بخار سے بچوں کی ہوئی اموات سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ” میں مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہوں ۔” انہوں نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے نہیں آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ وہ جلد ہی آئیںگے ۔ وہ بیٹھے ہوئے نہیں ہیں بلکہ اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔