بہار میں آسمانی بجلی کا قہر، 17 لوگوں کی موت، کئی زخمی

بہار کے کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ زخمی افراد میں کئی کی حالت سنگین ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بہار کے کئی اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 17 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں کئی لوگ سنگین طور پر زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ بہار ریاستی آفات مینجمنٹ محکمہ کے ایک افسر نے بدھ کو بتایا کہ منگل کو دوپہر کے بعد ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ جھماجھم بارش ہوئی۔ اس درمیان کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 17 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ کے چیف سکریٹری پرتیہ امرت نے بتایا کہ اب تک یہاں پہنچی خبر کے مطابق کیمور اور گیا ضلع کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے تین تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ مشرقی چمپارن، سیوان، بھوجپور، ارول اور پٹنہ میں دو-دو اور کٹیہار میں ایک شخص کو آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے جان گنوانی پڑی۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔


اِدھر راجدھانی پٹنہ میں منگل کی رات پولس لائن میں ایک بڑا درخت گر جانے سے 9 پولس اہلکار بری طرح سے زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولس لائن میں افرا تفری مچ گئی ہے۔ آناً فاناً میں زخمیوں کو پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ) میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ پولس ڈائریکٹر جنرل گپتیشور پانڈے نے پولس لائن پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور زخمی جوانوں کا حال چال لے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔