بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کل دیں گے استعفیٰ، گورنر سے ملاقات کر حوالے کریں گے اراکین اسمبلی کا حمایتی خط
نتیش کمار راج بھون پہنچ کر گورنر عارف محمد خان سے ملاقات کریں گے اور این ڈی اے میں شامل دیگر سبھی پارٹیوں کی حمایت والا خط اور اپنا استعفیٰ نامہ سونپیں گے۔

بہار میں این ڈی اے کی حکومت تشکیل دینے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ بہار بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ 19 نومبر کو ہونے والی ہے۔ میٹنگ صبح 10 بجے بی جے پی ریاستی ہیڈکوارٹر واقع اٹل جلسہ گاہ میں ہوگی۔ جنتا دل یو قانون ساز پارٹی کی میٹنگ صبح 11 بجے وزیر اعلیٰ رہائش، 1 انے مارگ پر ہونے والی ہے۔ اس کے بعد این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ دوپہر 3.30 بجے بہار اسمبلی کے سنٹرل ہال میں ہوگی، جس میں نتیش کمار کو این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا جائے گا۔
این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد نتیش کمار راج بھون جا کر گورنر عارف محمد خان سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں وہ این ڈی اے کی دیگر سبھی پارٹیوں کی حمایت والے خط کے ساتھ اپنا استعفیٰ نامہ بھی سونپیں گے۔ 20 نومبر 2025 کو حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان پہلے ہی ہو چکا ہے۔ نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب کو لے کر راجدھانی پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں زور و شور سے تیاریاں بھی چل رہی ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ نتیش کمار 20 نومبر کو دسویں مرتبہ ریاستی وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے۔
نتیش کمار نے کب کب لیا وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف:
نتیش کمار پہلی بار مارچ 2000 میں بہار کے وزیر اعلیٰ بنے
نتیش کمار نے دوسری بار نومبر 2005 میں بہار کے وزیر اعلیٰ کی شکل میں حلف لیا
فروری 2015 میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ تیسری بار سنبھالا
نومبر 2015 میں ایک بار پھر سے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا
جولائی 2017 میں پھر سے نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا
نومبر 2020 میں وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیتے ہوئے ساتویں بار بہار کی ذمہ داری سنبھالی
اگست 2022 میں آٹھویں مرتبہ وزیر اعلیٰ عہدہ کا انھوں نے حلف اٹھایا
جنوری 2024 میں نویں بار وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا
20 نومبر 2025 کو نتیش کمار دسویں بار وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔