بہار انتخابات: جے ایم ایم نے آرجے ڈی سے ناطہ توڑا، سات سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا اعلان

بہار اسمبلی انتخاب میں اطمینان بخش سیٹ نہیں ملنے سے ناراض جے ایم ایم نے آر جے ڈی سے ناطہ توڑ تنہا سات سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رانچی: بہار اسمبلی انتخاب میں اطمینان بخش سیٹ نہیں ملنے سے ناراض جھارکھنڈ مکتی مورچہ ( جے ایم ایم ) نے راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی ) سے ناطہ توڑ تنہا سات سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

جے ایم ایم جنرل سکریٹری سپریہ بھٹاچاریہ نے منگل کو پریس کانفرنس میں آر جے ڈی سے ناطہ توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اس پر دغابازی کا الزام لگایا اور کہا کہ آر جے ڈی گذشتہ باتوں کو یاد نہیں رکھتی ۔ انہوں نے کہا کہ اب جے ایم ایم بہار اسمبلی انتخاب میں اپنے دم پر سات سیٹ ، جھاجھا ، چکائی ، کٹوریا ، دھمداہا ، منیہاری ، پیر پینتی اور ناتھ نگر میں امیدوار اتارے گی۔


بھٹاچاریہ نے کہا کہ ” ہمیں کسی سے خیرات لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جے ایم ایم نے بہار میں 12 سیٹوں پر دعویداری کی تھی لیکن آرجے ڈی نے سیٹیں دینے سے انکار کر دیا۔ آر جے ڈی سیاسی آداب بھی بھول گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب میں جھارکھنڈمیں آر جے ڈی کو اس کی سیاسی حیثیت سے زیادہ ٹکٹ دئے گئے۔ اب بات چیت کے دروازے بند ہوگئے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ کچھ دن قبل وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے سیٹوں کی تقسیم سے متعلق آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی پرساد یادو سے ملاقات کی تھی۔ جھارکھنڈ کی مہا گٹھ بندھن حکومت میں ایک سیٹ پر جیت حاصل کرنے کے باوجود آر جے ڈی رکن اسمبلی کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔