بہار اسمبلی انتخاب: جنتا دل یو نے 57 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، چراغ کی ’پسند‘ کا نہیں رکھا خیال!

این ڈی اے میں شامل بی جے پی نے پہلے ہی اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، جبکہ ہندوستانی عوام مورچہ نے اپنے حصے کی سبھی 6 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر این ڈی اے میں شامل جنتا دل یو نے بدھ کے روز امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں 57 نام شامل کیے گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ امیدواروں کی فہرست پر نظر ڈالنے سے این ڈی اے میں ’تلخی‘ کا صاف اندازہ مل رہا ہے۔ جنتا دل یو نے چراغ پاسوان کی ’پسند‘ کا خیال نہیں رکھا ہے، کیونکہ اس نے 4 ایسی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتار دیے ہیں جن پر ایل جے پی (رام ولاس) نے دعویٰ کیا تھا۔

جنتا دل یو کی لسٹ کے مطابق سون برسا سے رتنیش سدا، موروا سے ودیاساگر نشاد، ایکما سے دھومل سنگھ اور راجگیر سے کوشل کشور کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اسی طرح عالم نگر سے نریندر نارائن یادو کو امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ بہاری گنج سے نرنجن کمار مہتا، مدھے پورہ سے کویتا ساہا اور سنگھیشور سے رمیش رشی دیو، بہادر پور سے مدن سہنی، برولی سے منجیت سنگھ، کلیان پور سے مہیشور ہزاری، وارث نگر سے مانجرک مرنال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر شرون کمار کو ایک بار پھر نالندہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے اور ریاستی وزیر وجئے چودھری بھی اپنے پہلے حلقہ سرائے رنجن سے ہی انتخابی میدان میں اتریں گے۔ علاوہ ازیں اننت سنگھ مکامہ سے، جبکہ سابق وزیر شیام رجک پھلواری شریف سے قسمت آزمائی کریں گے۔


این ڈی اے میں شامل بی جے پی نے پہلے ہی اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، جبکہ ہندوستانی عوام مورچہ نے اپنے حصے کی سبھی 6 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بہار اسمبلی انتخاب کے لیے این ڈی اے نے اتوار کو سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا تھا۔ اس تقسیم کے تحت وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یو اور بی جے پی 101-101 سیٹ پر امیدوار اتارے گی، جبکہ چراغ پاسوان کی پارٹی ایل جے پی (رام ولاس) کو 29 سیٹیں ملی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔