بہار اسمبلی انتخاب: عوام کے سوال پر خاموش ہو گئے بی جے پی امیدوار، لوگوں نے گاؤں میں گھسنے سے روکا!

بھبھوا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار بھرت بند کی انتخابی تشہیر کے دوران ہنگامہ ہو گیا۔ جب انھوں نے لوگوں کے سوال سے بچنے کی کوشش کی تو لوگوں نے گاؤں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

<div class="paragraphs"><p>بی جے پی امیدوار بھرت بِند سے سوال کرتا نوجوان، ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ سبھی پارٹیوں کے امیدوار اپنے اپنے اسمبلی حلقہ میں زور و شور سے تشہیری مہم چلا رہے ہیں۔ لیکن کئی مقامات پر امیدواروں کو عوام کی ناراضگی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ بھبھوا اسمبلی حلقہ میں سامنے آیا ہے، جہاں بی جے پی امیدوار بھرت بِند کو کٹرا کی عوام نے گاؤں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھبھوا اسمبلی حلقہ کے کٹرا گاؤں میں بی جے پی امیدوار اور سابق رکن اسمبلی بھرت بِند کی تشہیری مہم کے دوران ہنگامہ ہو گیا۔ بھرت کا راستہ کچھ نوجوانوں نے گاؤں میں داخل ہوتے وقت روک لیا اور ان سے سوال و جواب شروع کر دیا۔ لوگوں کے سوال سے بھرت بچنے کی کوشش کرتے نظر آئے، لیکن عوام کی بھیڑ نے انھیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی جے پی امیدوار بھرت جب لوگوں کے سوالوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور آگے بڑھنے لگتے ہیں، تو ایک نوجوان سامنے آ جاتا ہے۔ بھرت فون پر کسی سے بات بھی کر رہے ہوتے ہیں اور بیچ بیچ میں فون کان سے ہٹا کر لوگوں سے ہٹنے کے لیے بھی کہتے ہیں۔ ایک نوجوان نے ان سے سوال کیا کہ آپ یہاں سے رکن اسمبلی رہے ہیں، اس کے بعد کتنی بار گاؤں میں آئے ہیں؟ بار بار یہ سوال پوچھے جانے پر بی جے پی امیدوار نے کہا کہ کم از کم 10 بار اس گاؤں میں آئے ہیں۔ حالانکہ اس جواب کو وہاں کھڑے کئی لوگوں نے جھوٹ بتایا۔ لوگوں نے کہا کہ وہ مقامی باشندے ہیں اور کبھی بی جے پی امیدوار کو گاؤں میں آتے نہیں دیکھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔