بہار اسمبلی انتخاب 2025: جنتا دل یو نے سوشل میڈیا پر نتیش کے وزیر اعلیٰ بننے کا کیا اعلان، تھوڑی دیر بعد ڈیلیٹ

جنتا دل یو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’نہ ماضی، نہ مستقبل... نتیش کمار بہار کے وزیر اعلیٰ تھے، ہیں اور رہیں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بہار اسمبلی انتخاب کے رجحانات میں این ڈی اے کو زبردست اکثریت ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ مہاگٹھ بندھن نے اس انتخاب میں اپنا پورا زور لگا دیا تھا، لیکن نتائج اس کے مطابق سامنے نہیں آ رہے۔ بی جے پی جہاں تن تنہا تقریباً 90 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئی ہے، وہیں جنتا دل یو تقریباً 80 سیٹوں پر آگے ہے۔ این ڈی اے میں شامل ایل جے پی (رام ولاس) بھی تقریباً 20 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ این ڈی اے کی دیگر پارٹیوں کو بھی جوڑ لیا جائے تو تقریباً 200 سیٹوں پر اس کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔

اس درمیان نتائج کے اعلان سے پہلے ہی رجحانات سے خوش جنتا دل یو نے ایک بہت اہم اعلان کر دیا ہے۔ جنتا دل یو نے نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا ہے، جبکہ بی جے پی کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے تعلق سے کچھ بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رجحانات میں جنتا دل یو کے مقابلے بی جے پی زیادہ اچھی کارکردگی پیش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔


جنتا دل یو نے ’ایکس‘ پر جاری اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’نہ ماضی، نہ مستقبل... نتیش کمار بہار کے وزیر اعلیٰ تھے، ہیں اور رہیں گے۔‘‘ اس پوسٹ کے ذریعہ جنتا دل یو نے انتخابی نتائج برآمد ہونے سے قبل ہی ایک طرح کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ وہ پیغام یہ ہے کہ نتیجوں میں بی جے پی بھلے ہی بڑی پارٹی بنے، لیکن وزیر اعلیٰ کے چہرہ نتیش کمار ہی ہوں گے۔ حالانکہ جنتا دل یو نے تھوڑی دیر بعد ہی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، لیکن اس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

بہار اسمبلی انتخاب 2025: جنتا دل یو نے سوشل میڈیا پر نتیش کے وزیر اعلیٰ بننے کا کیا اعلان، تھوڑی دیر بعد ڈیلیٹ

دراصل بہار میں سیٹ شیئرنگ فائنل ہونے اور انتخابی نتائج سے قبل بی جے پی یہ بات لگاتار کہتی آ رہی ہے کہ انتخاب نتیش کمار کے چہرہ پر لڑا جا رہا ہے، لیکن وہ یہ کہنے سے پرہیز کرتی رہی ہے کہ این ڈی اے کی حکومت میں نتیش کمار ہی وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ بی جے پی کے سرکردہ لیڈران ہمیشہ یہی کہتے رہے ہیں کہ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں اراکین اسمبلی اپنے لیڈر کا انتخاب کریں گے اور وہی وزیر اعلیٰ بنے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔